ETV Bharat / sitara

1983 کے ورلڈ کپ پر بنی رنویر کی '83' چار جون کو ریلیز

رنویر سنگھ نے بتایا ہے کہ ان کی آئندہ فلم '83' 4 جون کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ رنویر نے ٹویٹ کرکے مداحوں کو یہ سرپرائز دیا ہے۔

author img

By

Published : Feb 20, 2021, 5:44 PM IST

1983ورلڈ کپ پر بنی رنویر کی  '83'  چار جون کو ریلیز

بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کی آنے والی فلم '83' رواں سال 4 جون کو ریلیز ہوگی۔ یہ فلم ہندوستان کی 1983 میں ورلڈ کپ کی فتح پر مبنی ہے۔

رنویر نے بھارتی کرکٹ ٹیم کی پہلی ورلڈ کپ جیت پر بنائی گئی فلم '83' میں مرکزی کردار اداکیا ہے۔ فلم میں رنویر ورلڈ کپ کے فاتح کپتان کپل دیو کے کردار میں نظر آئیں گے۔

رنویر نے بتایا ہے کہ یہ فلم 4 جون کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ رنویر نے ٹویٹ کرکے مداحوں کو یہ سرپرائز دیا ہے۔

فلم کے پوسٹرشیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا ہے کہ ’’آپ سے 4 جون 2021 کو ہندی ، تمل ، تیلگو ، کنڑ ، ملیالم ، سنیما ہال میں ملتے ہیں۔‘‘

واضح رہے کہ فلم '83' گزشتہ برس ریلیز ہونے والی تھی، لیکن کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے فلم کی ریلیز ملتوی کردی گئی۔ فلم کی ہدایتکاری کبیر خان نے کی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.