بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے سوشل میڈیا پر اپنی پہلی فلم ’’دل سے‘‘ کی شوٹنگ کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔ یہ فلم سال 1998 کو ریلیز ہوئی تھی اور اسی فلم سے پریتی نے بالی ووڈ میں اپنے فلمی کیریئر کی شروعات کی تھی۔ فلم میں شاہ رخ خان اور منشیا کوئرالہ مرکزی کردار میں نظر آئے تھے۔ وہیں یہ فلم پریتی کے لیے اس لیے بھی خاص ہے کیونکہ اس فلم کی ہدایتکاری مشہور فلمساز منی رتنم نے کی تھی۔ Preity Zinta 's Photos form her Debut Film Dil se۔ پریتی زنٹا نے اپنی پہلی فلم 'دل سے' کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔ کیرالہ میں ہاتھیوں کے درمیان شوٹنگ کے دوران پریتی کافی پرجوش نظر آرہی ہیں۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
یہ تصویر 1998 میں ریلیز ہوئی منی رتنم کی فلم 'دل سے' کے گانے 'جیا جلے جان جلے' کی شوٹنگ کے دوران لی گئی تھی۔ پریتی برسوں بعد دوبارہ اپنی پہلی فلم کی شوٹنگ کے دوران لی گئی اس تصویر کو دیکھ کر بہت پرجوش ہیں۔ انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا ہے کہ دیکھو مجھے کیا ملا۔ یہ دل سے کی شوٹنگ کے دوران کیرالہ میں لی گئی تھی۔ یہ میری پہلی فلم کی شوٹنگ تھی۔ میں اتنے سارے ہاتھیوں کو دیکھ کر پرجوش تھی۔ پریتی زنٹا نے شاہ رخ خان اور منیشا کوئرالہ کے ساتھ فلم دل سے میں کام کیا تھا۔
یو این آئی