ETV Bharat / sitara

بھنسالی کا سشانت کے ساتھ کام نہ کرپانے کا انکشاف

سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی معاملے میں ممبئی پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کو چار فلموں میں کاسٹ کرنے کا ارادہ کررہے تھے۔لیکن سشانت کے پاس ان کے فلم میں کام کرنے کے لیے تاریخ کی عدم دستیابی تھی جس کی وجہ سے وہ دونوں کو ایک ساتھ کام کرنے کا موقع نہں مل پایا۔

پولیس نے انکشاف کیا کہ بھنسالی کیوں سشانت کے ساتھ کام نہیں کرپائے

author img

By

Published : Jul 7, 2020, 5:45 PM IST

ممبئی پولیس نے منگل کے روز کہا ہے کہ ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کو اپنے چار فلموں میں بطور اداکار کاسٹ کرنے کا ارادہ کر رہے تھے۔ لیکن اداکار کے پاس تاریخوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے دوسرے ادکارؤں کو یہ فلمیں کو کاسٹ کرلیا گیا۔

34 سالہ بالی ووڈ ادکار سشانت نے 14 جون کو خودکشی کرلی تھی۔جس کے بعد باندرا پولیس نے اس معاملے میں پیشہ ورانہ دشمنی کا پتہ لگانے کے لیے پیر کے روز بھنسالی کا بیان ریکارڈ کیا۔

اس معاملے کی تحقیقات کرنے والے ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ پوچھ گچھ کے دوران ، یہ بات سامنے آئی کہ راجپوت، بھنسالی کے ساتھ کام نہیں کرسکتے تھے کیونکہ ان کے پاس وقت نہیں تھا۔

پولیس جانچ کررہی ہے کہ راجپوت بھنسالی کے ساتھ کام کیوں نہیں کر پارہے تھے اور ساتھ میں دوسرے پروڈکشن ہاؤسز کے ساتھ ہوئے راجپوت کے معاہدوں کی بھی تفتیش کر رہی ہے۔

عہدیدار نے بتایا کہ کیس کی تمام اہم تفصیلات کی تفتیش کی جارہی ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ پولیس نے اب تک سشانت کے گھروالوں، قریبی دوستوں اور ساتھیوں سمیت 34 افراد کے بیانات ریکارڈ کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس راجپوت کے مائکرو بلاگنگ میڈیا پر پوسٹ کیے جانے والے مبینہ ٹوئیٹس پر ٹوئیٹر کے جواب کا انتظار کر رہی ہے۔

عہدیدار نے یہ بھی کہا کہ راجپوت جس عمارت میں رہائش پذیر تھے، اس کی سی سی ٹی وی فوٹیج کو تفتیش کے لئے تحویل میں لیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اداکار کے گھر میں کوئی سی سی ٹی وی نہیں لگایا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.