ETV Bharat / sitara

Nusrat Fateh Ali Khan: نصرت فتح علی خان کو ہم سے جُدا ہوئے 24 برس ہوگئے

گلوکاری کی دنیا کے بے تاج بادشاہ اور فن قوالی کو نئی بلندیوں تک پہنچانے والے نصرت فتح علی خان کو ہم سے جدا ہوئے 24 برس بیت گئے۔ ان کا انتقال 16 اگست 1997 کو ہوا تھا۔

نصرت فتح علی خان
نصرت فتح علی خان
author img

By

Published : Aug 16, 2021, 4:41 PM IST

عظیم گلوکار نصرت فتح علی خان کی کمپوز کی گئی دُھنیں اور ان کی آواز آج بھی لوگوں کے کانوں میں رس گھول دیتی ہیں اور آج بھی ان کے مداحوں کی کمی نہیں ہے۔ کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے نصرت فتح علی خان کی پیدائش سنہ 1948 میں پاکستان کے شہر فیصل آباد میں ہوئی تھی۔

نصرت فتح علی خان نے قوالی کو مغربی انداز متعارف کرایا جس نے عوام کی خوب پذیرائی حاصل کی۔ عالمی سطح پر انہیں ورلڈ میوزک آرٹ اینڈ ڈانس فیسٹول سے شہرت ملی جس کے بعد ان کی آواز کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا۔

نصرت فتح علی خاں کی قوالیوں کے تقریباً 125 البمز ریلیز ہوئے جس سے ان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج ہوا ہے۔

قوالی کو پوری دنیا میں ایک اہم اور خاص مقام اور شناخت بخشنے والے اس عظیم گلوکار کی آج 24ویں برسی ہے۔

ان کے والد کا نام فتح خان تھا اور وہ خود بھی نامور گلوکار اور قوال تھے۔

قوالی میں استاد نصرت فتح علی خان کا کوئی ثانی نہیں ہے اور اپنی منفرد سنگنگ سے انہوں نے پوری دنیا میں شہرت حاصل کی اور موجودہ دور کے گلوکار آج بھی انہیں اپنا استاد مانتے ہیں اور ان کی گائیکی کے گرویدہ ہیں۔

سنہ 2006 میں ٹائم میگزین نے ایشین ہیروز کی فہرست میں نصرت فتح علی خان کا نام شامل کیا تھا۔

بطور قوال اپنے کیریئر کے آغاز میں اس عظیم فنکار کو کئی بین الاقوامی اعزازات سے بھی نوازا گیا۔

نصرت فتح علی خان نے دم مست قلندر، آ جا تینوں اکھیاں اُدیک دیاں، میرے رشک قمر سمیت سینکڑوں نغمے اور قوالیاں گاکر عالمی شہرت حاصل کی۔

یوں تو نصرت فتح علی خان کا تعلق پاکستان سے تھا لیکن انہیں بھارت میں بھی بے انتہا پیار، مقبولیت اور پذیرائی ملی اور انہوں نے جاوید اختر، لتا مینگیشکر، آشا بھوسلے اور اے آر رحمان جیسے فنکاروں کے ساتھ کام کیا۔

دنیا آج بھی شہنشاہ قوالی کی خوبصورت آواز کے سحر میں جکڑی ہوئی ہے۔

مشرقی اور مغربی موسیقی کا شاندار امتزاج پیش کرنیوالے نصرت فتح علی خان نے کئی ایوارڈز اپنے نام کئے۔

سنہ 1995 میں انہیں یونیسکو میوزک ایوارڈ جب کہ 1997 میں انہیں گریمی ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا۔

اپنی مسحور کن آواز سے لوگوں کو دیوانہ بنانے والے نصرت فتح علی خان 16 اگست سنہ 1997 کو محض 48 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.