بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ویب سیریز 'مرزا پور 2' کے پروڈیوسر اور 'بلی ووڈ ' (کنگنا نے اپنے ٹوئٹ میں بالی ووڈ کو بلی ووڈ کے نام سے پکارا ہے) کو خوب برا بھلا کہا ہے۔
دراصل نیکیتا تومر قتل معاملے میں ایک خبر رساں ادارہ کی رپورٹ کے مطابق اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ ملزم 'مرزا 2' کے ایک کردار سے بہت متاثر تھا، اس ویب سیریز میں لڑکی کے انکار کرنے کے بعد لڑکا اس کے قتل کی واردات کو انجام دیتا ہے۔
ذرائع کے مطابق ملزم توصیف نے پولیس کے سامنے اس بات کو قبول کیا ہے کہ وہ مرزاپور کے ایک کے کردار سے متاثر تھا اور اس لیے نیکتیا کے انکار کرنے پر اس نے نیکیتا کو گولی مار دی۔ اب اس پر کنگنا نے ٹوئٹ کرتے ہوئے اپنا ردعمل دیا ہے۔
کنگنا نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہی ہوتا ہے جب جرائم پیشہ افراد کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔جب اچھے دکھنے والے نوجوان منفی اور ڈارک کردار ادا کرتے ہیں اور انہیں مجرم کے طور پر نہیں دکھایا جاتا بلکہ اینٹی ہیرو کے طور پر دکھایا جاتا ہے، تب نتیجہ یہی نکلتا ہے، بالی ووڈ کو شرم آنی چاہیے کہ وہ ہمیشہ بھلائی سے زیادہ نقصان کرتا آیا ہے'۔
واضح رہے کہ حال ہی میں ہریانہ کے بلبھ گڑھ میں بی کام کی طالبہ نیکیتا تومر کی 26 اکتوبر کو شام 4 بجے بیچ سڑک پر گولی مار کر قتل کردی گئی تھی۔ اس واردات کو توصیف نامی ایک لڑکے نے اپنے ساتھی روہن کے ساتھ مل کر انجام دیا تھا۔ لڑکی کو صرف اس لیے گولی ماری گئی کیونکہ اس نے لڑکے کی شادی کی تجویز کو مسترد کردیا تھا۔