ETV Bharat / sitara

نندا نے دلکش اداؤں سے ناظرین کو محظوظ کیا - نندا عظیم مجاہد آزادی سبھاش چندر بوس سے متاثر

نندا عظیم مجاہد آزادی سبھاش چندر بوس سے کافی متاثر تھی اور ان کی ہی طرح فوج سے جڑ کر ملک کی حفاظت کرتا چاہتی تھیں۔

دلکش اداؤں سے ناظرین کو محظوظ کیا نندا نے

author img

By

Published : Mar 25, 2020, 10:58 PM IST

Updated : Mar 26, 2020, 12:00 AM IST

بالی ووڈ میں اپنی دلکش اداوں سے اداکارہ نندا نے تقریبا تین دہائی تک ناظرین کو محظوظ کیا لیکن بہت کم لوگوں کو معلوم ہوگا کہ وہ فلم اداکارہ نہ بن کر فوج میں کام کرنا چاہتی تھیں۔

ممبئی میں آٹھ جنوری 1939 کو پیدا ہونے والی نندا کے گھر میں فلمی ماحول تھا۔ ان کے والد ماسٹر ونايك مراٹھی تھیٹر کے جانے مانے مزاحیہ آرٹسٹ تھے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کئی فلموں کی ہدایت بھی کی۔ ان کے والد چاہتے تھے کہ نندا فلم انڈسٹری میں اداکارہ بنے لیکن اس کے باوجود نندا کی اداکاری میں کوئی دلچسپی نہیں تھی۔

نندا عظیم مجاہد آزادی سبھاش چندر بوس سے کافی متاثر تھی اور ان کی ہی طرح فوج سے جڑ کر ملک کی حفاظت کرتا چاہتی تھیں۔ ایک دن کا واقعہ ہے کہ جب نندا پڑھائی میں مصروف تھی تب ان کی ماں نے اس کے پاس آ کر کہا تمہیں اپنے بال کٹوانے ہوں گے کیونکہ تمہارے پاپا چاہتے ہیں کہ تم ان کی فلم میں لڑکے کا کردار نبھاؤ۔

ماں کی اس بات کو سن کر نندا کو کافی غصہ آیا۔

پہلے تو انہوں نے بال کٹوانے کے لئے صاف طور سے انکار کر دیا لیکن ماں کے سمجھانے پر وہ اس بات کے لیے تیار ہو گئی۔

فلم بننے کے دوران نندا کے سر سے باپ کا سایہ اٹھ گیا ساتھ ہی فلم بھی ادھوری رہ گئی۔

آہستہ آہستہ خاندان کے اقتصادی حالت خراب ہونے لگی۔ ان کے گھر کی واقع اتنی خراب ہو گئی کہ انہیں اپنا بنگلہ اور کار فروخت کے لئے مجبور ہونا پڑا۔

Last Updated : Mar 26, 2020, 12:00 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.