سابق حسینہ عالم مانشی چھلر فلم پرتھوی سے اپنے فلمی کریئر کی شروعات کرنے جا رہی ہیں۔
اس فلم میں مانوشی کے مدمقابل اکشے کمار مرکزی کردار میں نظر آئیں گے، اس فلم سے متعلق مانوشی نے اپنا فرسٹ لُک سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا۔ انہوں نے انسٹاگرام پر اس کردار کے شیڈو لُک کو اپ لوڈ کیا ہے۔
یش راج بینر تلے بن رہی فلم ’پرتھوی‘ میں اکشے کمار اور مانشی چھلر کے علاوہ مانووج، آشوتوش رانا اور سونو سود جیسے ستارے نظر آ سکتے ہیں، یہ فلم رواں برس دیوالی پر ریلیز ہوگی۔