اکالی دل رہنما منجندر سنگھ سیرسا Manjinder Singh Sirsa کی قیادت میں سکھ تنظیم نے ممبئی کے کھار پولیس اسٹیشن میں کنگنا رناؤت کے خلاف شکایت FIR Against Kangna Ranaut درج کرائی تھی کہ اداکارہ کی سوشل میڈیا پوسٹ سے سکھ برادری کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں۔
کنگنا رناوت نے کسانوں کا موازنہ خالصتانیوں سے کیا تھا جس کے بعد کنگنا کے خلاف ممبئی پولیس میں شکایت درج کرائی گئی تھی اور اسی سلسلے میں وہ اپنا بیان درج کرانے کھار پولیس اسٹیشن پہنچیں۔