ETV Bharat / sitara

کنگنا نے اپنی فلم 'تیجس' کی تیاری شروع کی - بالی ووڈ کی کوئین اداکارہ کنگنا رناوت

اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنی آئندہ فلم 'تیجس' کی تیاری شروع کردی ہے۔انہوں نے اس بات کی جانکاری سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرکے دی ہے۔

کنگنا نے اپنی فلم 'تیجس' کی تیاری شروع کی

author img

By

Published : Oct 27, 2020, 1:53 PM IST

بالی ووڈ کی کوئین اداکارہ کنگنا رناوت اپنی آنے والی فلم 'تیجس' کی تیاریوں میں مشغول نظر آرہی ہیں۔

اداکارہ نے پیر کے روز اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر ایک ویڈیو شیئر کیا۔اس ویڈیو میں کنگنا ہدایتکاری سرویش میواڑا اور ونگ کمانڈر ابھیجیت گوکھلے کے ساتھ ایک ورکشاپ میں حصہ لیتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔

انہوں نے ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کہ ٹیم تیجس نے آج اپنا ورکشاپ شروع کردیا ہے۔ہمارے ہنرمند ہدایتکار سرویش میواڑا اور ہمارے کوچ ونگ کمانڈر ابھیجیت گوکھلے کے ساتھ کام شروع کرکے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے۔اداکارہ نے حال ہی میں فلم کا ایک پوسٹر بھی شیئر کیا تھا۔

فلم تیجس میں کنگنا رناوت ایک فائٹر پائلٹ کے کردار میں نظر آئیں گی۔ بھارتی فضائیہ ملک کی پہلی دفاعی فورس تھی جس نے سال 2016 میں خواتین کو جنگی کرداروں میں شامل کیا تھا۔ فلم اس تاریخی فیصلے سے کافی متاثر ہے۔

اگر کنگنا کی آنے والی فلموں کے بارے میں بات کریں تو تیجس کے علاوہ وہ تمل ناڈو کی سابق وزیراعلی جے للیتا کی زندگی پر مبنی فلم 'تھلائیوی' میں بھی نظر آئینگی۔جس میں وہ جئے للیتا کے کردار میں نظر آئینگی۔وہیں کنگنا فلم 'دھاکڑ' میں بھی نظر آئینگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.