ETV Bharat / sitara

جھانوی کی فلم روح افزا کی شوٹنگ مکمل

بالی وڈ اداکارہ جھانوی کپور نے اپنی آنے والی فلم ’روح افزا‘ کی شوٹنگ مکمل کرلی ہے۔

author img

By

Published : Sep 16, 2019, 3:10 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 8:08 PM IST

جھانوی کی فلم روح افزا کی شوٹنگ مکمل

جھانوی کپور ان دنوں راج کمار راؤ کے ساتھ فلمساز ہاردک مہتا کی فلم ’روح افزا‘ میں کام کررہی ہیں ۔ اس ہارر کامیڈی فلم میں جھانوی ڈبل رول میں دکھائی دیں گی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر فلم کی شوٹنگ مکمل ہونے کی اطلاع دی ہے۔
جھانوی کپور نے اپنے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ’’فلم کی شوٹنگ مکمل کرلی گئی ہے۔ فلم کو منالی، رڑکی اور آگرہ میں شوٹ کیا گیا ہے۔
راجکمار راؤ اور جھانوی کپور کے مداح پہلی بار فلم ’روح افزا‘ میں ایک ساتھ دیکھیں گے۔ اس فلم میں راجکمار اور جھانوی کے علاوہ ورون شرما، پنکج ترپاٹھی، آمنا شریف اور رونت رائے کے بھی اہم کردار ہیں ۔ یہ فلم آئندہ برس 20 مارچ کو ریلیز ہوگی۔ دنیش وجان اور مرگدیپ لامبا اس فلم کے پروڈیوسر ہیں۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
Last Updated : Sep 30, 2019, 8:08 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.