ETV Bharat / sitara

اندور: ایکتا کپور کی ویب سیریز کے خلاف شکایت درج - ایکتا کپور کے لئے مصیبت

'ٹرپل ایکس-2' نامی ویب سیریز ایکتا کپور کے لئے مصیبت کا سبب بن گئی ہے۔ گزشتہ دنوں کچھ سابق فوجی اہلکاروں کی جانب سے 'ٹرپل ایکس-2' کے خلاف گروگرام کے پالم وہار پولیس اسٹیشن میں بھی شکایت درج کرائی گئی تھی۔'

اندور: ایکتا کپور کی ویب سریز کے خلاف شکایت درج

author img

By

Published : Jun 6, 2020, 4:54 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع اندور میں ایکتا کپور کی ویب سیریز 'ٹرپل ایکس-2' کے خلاف شکایت درج کرائی گئی ہے۔

دراصل اس معاملے کو لے کر اندور کے تھانہ اننا پورنا میں ساکیت نگر رہائشی نیرج یاگنک اور ایک اور شخص نے شکایت درج کرائی ہے۔

اس شکایت میں یہ الزام لگایا گیا ہے کہ 'حال ہی میں ایکتا کپور کے ویب سیریز میں بھارتی فوج کی وردی پھاڑنے، اور مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔'

اندور: ایکتا کپور کی ویب سریز کے خلاف شکایت درج

ان کا کہنا ہے کہ 'اس طرح کا مواد ملک اور فوجیوں کی توہین ہے۔'

پولیس نے پروڈیوسر ایکتا کپور کی فلم کاسٹ اور ٹیم ممبروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

واضح رہےکہ 'ٹرپل ایکس-2' نامی ویب سیریز ایکتا کپور کے لئے مصیبت کا سبب بن گئی ہے۔ گزشتہ دنوں کچھ سابق فوجی اہلکاروں کی جانب سے 'ٹرپل ایکس -2' کے خلاف گروگرام کے پالم وہار پولیس اسٹیشن میں بھی شکایت درج کرائی گئی تھی۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.