لاک ڈاؤن کے دوران اداکار سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان مزے دار ویڈیو شیئر کرکے لوگوں کی تفریح کررہے ہیں۔
اس بار وہ ایک اور مزے دار ٹک ٹاک ویڈیو کے ساتھ آئے ہیں۔جس میں ان کے کئی سارے ایکسپریشن ایک ساتھ نظر آرہے ہیں۔
اس سے پہلے بھی انہون نے پریش راول اور اکشے کمار کی فلم ہیرا پھیری کی نقل کرتے ہوئے ایک مزےدار ویڈیو پوسٹ کیا تھا۔اس کے علاہ انہوں نے ایک ہریانوی شخص کی نقل کرنے کا ویڈیو بھی پوسٹ کیا تھا۔
اداکاری کے میدان میں بیٹے کی دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے سیف نے ایک پورٹل کو انٹرویو کے دروان کہا تھا کہ وہ بہت ہی پر کشش شخص ہے۔مجھے یقین ہے کہ میرے سارے بچے اداکاری کرنے میں دلچسپی لیں گے۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ وہ ابھی بھی تھوڑا جوان ہے اور میں چاہتا ہوں کہ وہ پہلے اپنی تعلیم مکمل کر لے، پھر بے شک ہم ان کی حمایت کریں گے وہ جو بھی کرنا چاہتے ہیں۔