ETV Bharat / sitara

مجھے کبھی عدم تحفظ کا احساس نہیں ہوا:مادھوری - سوناکشی سنہا

مشہور اداکارہ مادھوری دکشت کا کہنا ہے کہ انہیں کبھی کسی سے کسی طرح کے عدم تحفظ کا احساس نہیں ہوا ہے۔

فائل فوٹو
author img

By

Published : Apr 8, 2019, 8:04 PM IST

مادھوری دکشت ان دنوں اپنی آنے والی فلم کلنک کے پروموشن میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انہیں جس طرح کے رول مل رہے ہیں،یہ ان کی اپنی مرضی ہوتی ہے کہ کون سا کردار انہیں کرنا اور کون سانہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے رول نہیں ملا، ایسا کبھی ہوا نہیں۔ مجھے جیسا کام چاہئے،مجھے وہ مل ہی جاتا ہے۔

یہ انڈسٹری کی مرضی نہیں ہے کہ وہ مجھے کیسی پیش کش دیتے ہیں۔اہم یہ ہے کہ میں ان سے کیا منتخب کرتی ہوں۔مجھے کبھی بھی کسی سے بھی عدم تحفظ کا احساس نہیں ہوا ہے۔

میں نے کبھی اپنے برابر کی اداکاراؤں کو اپنا حریف نہیں مانا ہے۔میں ہمیشہ انہیں ساتھ کام کرنے والوں کے طورپر ہی دیکھتی ہوں۔

مادھوری نے کہا میں نے ہمیشہ مانا ہے کہ کسی بھی اداکار میں کیا خاص ہے، اس کا اندازہ اس بات سے نہیں لگائیے کہ آپ کی کتنی فلمیں ہٹ ہوئیں یا کتنی فلاپ۔ ان کی کارکردگی کو دیکھنا ضروری ہے۔فلم کلنک 17اپریل کو ریلیز ہورہی ہے۔

اس فلم کے ذریعہ تقریباً 20سال کے بعد مادھوری دکشت اور سنجے دت ایک ساتھ آرہے ہیں۔اس میں عالیہ بھٹ ، ورون دھون، سوناکشی سنہا اور آدتیہ رائے کپور بھی اہم کردار میں ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.