ETV Bharat / sitara

دیپیکا نے عامر خان کے ساتھ لی گئی پرانی تصویر شیئر کی - دیپیکا پدوکون کی پرانی تصویر

اداکارہ دیپیکا پاڈوکون نے عامرخان سے قریب 20 سال پہلے ہوئی ملاقات کی ایک تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔ دیپیکا تب صرف 13 برس کی تھیں۔ اس تصویر کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے

دیپیکا نے عامر خان کے ساتھ لی گئی پرانی تصویر شیئر کی

author img

By

Published : May 16, 2020, 8:04 PM IST

اس ہفتے کی آخر میں دیپیکا نے اپنی یادوں کے خزانے سے ایک تصویر شیئر کی۔ یہ تصویر انہوں نے اپنے گھر والوں کے ساتھ لی ہے ۔اس تصویر کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں عامر خان بھی بیٹھے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

پرانی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے دیپیکا نے تصویر کو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا اور بتایا کہ یہ تصویر تب کی ہے جب وہ صرف 13 برس کی تھیں۔

اداکارہ نے اس خاص تصویر کے ساتھ مزیدار سرخی بھی لگائی ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ یکم جنوری 2000 کی پرانی تصویر۔ میں 13 سال کی تھی اور شرما رہی تھی۔

دیپیکا نے مزید بتایا کہ وہ لنچ کررہے تھے، دہی چاول۔ میں بھوکی تھی جیسا کہ میں ہمیشہ رہتی ہوں۔ لیکن انہوں نے مجھے آفر نہیں کیا تھا اور میں نے بھی پوچھا نہیں۔

واضح رہے کہ دیپیکا لاک ڈاؤن کے نافذ ہونے کے شروعاتی دنوں سے ہی پرانی تصویروں کو شیئر کرکے لوگوں کے ساتھ اپنی زندگی کے انمول لمحات کو بانٹ رہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.