یشراج بینر کے تحت سال 2005میں ریلیز ’بنٹی اور ببلی‘کے سیکوئل کی تیاری کی جارہی ہے۔فلم کے سکیوئل کو بنٹی اور ببلی اگین ٹائٹل دیا گیا ہے۔بتایا جارہا ہے کہ سیکوئل میں رانی مکھرجی اور ابھیشیک بچن کی جوڑی نظر آئے گی۔
ممبئی میں جون کے ہفتے سے فلم کی شوٹنگ شروع ہونے کا امکان ہے۔رانی مکھرجی اور ابھیشیک بچن دونوں آخری بار فلم ’لاگا چنری میں داغ‘ میں ساتھ نظر آئے تھے۔رانی فی الحال راجستھان میں’مردانی 2‘ کی شوٹنگ کرر ہی ہیں۔ابھیشیک آخری بار انوراگ کشیپ کی فلم من مرضیاں میں نظر آئے تھے۔ایسی خبریں ہیں کہ ابھیشیک ،سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت میں کام کرنے والے ہیں۔