ETV Bharat / sitara

Neetu Singh: اداکارہ نیتو سنگھ کی سالگرہ پر خصوصی پیشکش - بچے من کے سچے

بالی ووڈ کی اداکارہ نیتو سنگھ 8 جولائی 1958 کو دہلی میں پیدا ہوئیں۔ 8 سال کی عمر میں انہوں نے بیبی سونیا کے نام سے اداکاری کا آغاز کیا۔ بطور چائلڈ آرٹسٹ 1966 میں فلم 'سورج' میں کام کیا۔ اس کے بعد انہوں نے 'دس لاکھ' 'دو کلیاں' ، 'وارث' ، 'پویتر پاپی' جیسی فلموں میں کام کیا۔ اس کے بعد انہیں بہت ساری فلموں کے آفر ملنے لگے اور کامیابی ان کے قدم چومنے لگی۔ نیتو سنگھ ایک کے بعد ایک ہٹ فلمیں دے کر بالی ووڈ کی اسٹار اداکارہ بن گئیں۔

اداکارہ نیتو سنگھ کی آج یومِ پیدائش
اداکارہ نیتو سنگھ کی آج یومِ پیدائش
author img

By

Published : Jul 8, 2021, 11:53 AM IST

Updated : Jul 8, 2021, 2:21 PM IST

بالی ووڈ میں نیتو سنگھ کا شمار ایسی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے 70 اور 80 کی دہائی میں اپنے کُول اسٹائل اور بااثر اداکاری سے فلم بینوں کو اپنا دیوانہ بنایا۔

Neetu Singh: اداکارہ نیتو سنگھ کی سالگرہ پر خصوصی پیشکش

نیتو سنگھ کو رقص میں کافی دلچسپی تھی۔ ان کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے ان کی والدہ راجی سنگھ نے انہیں مشہور اداکارہ وجینتی مالا کے رقص اسکول میں رقص سیکھنے کی اجازت دے دی۔ رقص سیکھنے کے دوران وجینتی مالا ان کے رقص کے انداز سے بہت متاثر ہوئیں اور انہوں نے نیتو کو اپنی فلم 'سورج' میں چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر کام کرنے کی پیشکش کی جسے انہوں نے بخوشی قبول کرلیا۔

ساٹھ کی دہائی میں نیتو سنگھ نے کئی فلموں میں چائلڈ اسٹار کے طور پر کام کیا جن میں دس لاکھ، دو دونی چار، وارث، گھر گھر کی کہانی، پوِتر پاپی اور سنہ (انیس سو اڑسٹھ) 1968 میں آئی فلم 'دو کلیاں' قابل ذکر ہیں۔ دو کلیاں فلم میں نیتو سنگھ نے ڈبل رول ادا کیا تھا، جسے شائقین نے کافی پسند کیا۔

فلم میں ان پر فلمایا گایا نغمہ 'بچے من کے سچے' ناظرین اور سامعین کے درمیان آج بھی کافی مقبول ہے۔ اس کے علاوہ نیتو سنگھ نے مکمل اداکارہ کے طور پر اپنے فلمی کیریئر کا آغاز سال 1973 کی فلم 'ركشاوالا' سے کیا۔ اس فلم میں ان کے مقابل ہیرو کے طور پر رندھیر کپور تھے، کمزور اسکرپٹ اور ہدایتکاری کی وجہ سے فلم باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئی۔

نیتو سنگھ کو ابتدائی کامیابی دلانے میں سنہ (انیس سو تہتر) 1973 میں ناصر حسین کی فلم 'یادوں کی بارات' کا اہم مقام ہے۔ اس فلم میں انہیں ایک چھوٹا سا کردار ادا کرنے کا موقع ملا تھا اور ان پر فلمایا گیا نغمہ 'لے كر ہم دیوانہ دل' ان دنوں سامعین کے درمیان کافی مقبول ہوا تھا جب کہ آج بھی یہ گیت سامعین کو محظوظ کردیتا ہے۔

يادوں کی بارات کی کامیابی کے باوجود نیتو سنگھ فلم انڈسٹری میں تقریباً دو سال تک جدوجہد کرتی رہیں۔ یقین دہانی تو سبھی کراتے لیکن انہیں اچھی فلموں میں کام کرنے کا موقع کوئی نہیں دیتا تھا۔ اس دوران نیتو سنگھ نے شطرنج کے مہرے، آشیانہ اور ہوس جیسی بی اور سی گریڈ کی فلموں میں اداکاری کی لیکن ان فلموں سے انہیں کوئی خاص فائدہ حاصل نہیں ہوا۔

سال (انیس سو پچہتر) 1975 میں آئی فلم 'کھیل کھیل میں' نیتو سنگھ کے فلمی کیریئر کی پہلی سُپر ہٹ فلم ثابت ہوئی۔ اس فلم میں ان کے ہیرو رشی کپور تھے۔ نوجوان محبت کی کہانی پر مبنی اس فلم کو ناظرین نے کافی پسند کیا اور فلم کی کامیابی کے ساتھ ہی نیتو سنگھ اداکارہ کے طور پر فلم انڈسٹری میں شناخت بنانے میں کامیاب ہوگئیں۔

سال 1975 میں ہی نیتو سنگھ کو 'دیوار' اور 'رفوچكر' جیسی سُپر ہٹ فلموں میں بھی کام کرنے کا موقع ملا۔

فلم دیوار امیتابھ بچن اور ششی کپور پر مبنی تھی جب کہ فلم رفوچکر میں انہیں ایک بار پھر رشی کپور کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا اور یہ دونوں فلمیں باکس آفس پر سُپر ہٹ ثابت ہوئیں۔

80 کی دہائی میں نیتو سنگھ فلم انڈسٹری کی چوٹی کی اداکاراؤں میں شمار کی جاتی تھی۔

اس دوران انہیں کئی فلموں میں کام کرنے کے لیے بہت سے آفر ملے لیکن انہوں نے ان تمام پیشکش کو ٹھکرادیا اور اداکار رشی کپور سے شادی کرکے فلم انڈسٹری کو الوداع کہہ دیا۔

سال 1982 میں آئی فلم 'تیسری آنکھ' اداکارہ کے طور پر نیتو سنگھ کی آخری فلم تھی۔

نیتو سنگھ نے کئی فلموں میں اپنی بااثر اداکاری سے ناظرین کے دل جیتے لیکن بدقسمتی سے وہ کسی بھی فلم کے لیے بہترین اداکارہ کے فلم فیئر ایوارڈ سے محروم رہیں۔

اگرچہ سنہ 1979 میں آئی فلم 'کالا پتھر' کے لیے انہیں بہترین معاون اداکارہ کے فلم فیئر ایوارڈ کے لیے نامزد ضرور کیا گیا۔ نیتو سنگھ نے اپنے دو دہائی طویل فلمی کیریئر میں تقریباً 60 فلموں میں کام کیا۔ سال 2009 میں ریلیز ہونے والی فلم 'لو آج کل' سے نیتو نے فلموں میں اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا۔ اس کے بعد جب تک ہے جان کے علاوہ 'دو دونی چار' میں نیتو نے اپنے شوہر رشی کپور اور 'بے شرم' میں رشی اور بیٹے رنبیر کپور کے ساتھ کام کیا۔

نیتو سنگھ نے فلم سورج (1966) میں وجینتی مالا اور راجیندر کمار کی اداکاری میں غیر منقولہ چائلڈ آرٹسٹ کی حیثیت سے فلموں میں قدم رکھا۔ اس کے بعد دس لاکھ (1966)، دو کلیاں (1968) اور وارث (1969) جیسی دیگر ٹاپ فلموں میں اداکاری کیں۔ خاص طور پر دو کلیاں میں جڑواں بہنوں کا ڈبل ​​کردار ادا کرنے پر انھیں خاصا سراہا گیا۔ ان میں سے زیادہ تر فلموں میں انہیں بیبی سونیا کے نام سے بھی سراہا گیا تھا۔

سنہ 1973 میں انہوں نے رندھیر کپور کے مقابل رکشہ والا میں اپنا مرکزی کردار ادا کیا۔ یہ فلم تمل فلم رکشا کارن (1971) کا ریمیک تھی، لیکن اس فلم کی کامیابی سے ہم آہنگ نہیں ہوسکی۔ تاہم اسی سال کے بعد نیتو سنگھ نے ناصر حسین کی بلاک بسٹر فلم یادون کی بارات (1973) کے ایک مشہور گانے "لیکر ہم دیوانہ دل" میں اپنی پیشی کے لئے مرکزی دھارے کی توجہ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان سائرہ بانو کو تسلی دیتے ہوئے نظر آئے

رومانٹک فلموں رفو چکر (1975) اور کھیل کھیل میں (1975) نے انھیں اور رشی کپور کو اسکرین کی ایک مشہور جوڑی کے طور پر مشہور کیا اور بعد میں ان کو کئی اور فلموں میں بھی کاسٹ کیا گیا۔ کھیل کھیل خاص طور پر آر ڈی برمن کے ساؤنڈ ٹریک کی کامیابی سے متاثر ہوا۔ انہوں نے شنکر دادا (1976) میں ششی کپور اور مہا چور (1976) میں راجیش کھنہ کے مقابل مزید تجارتی کامیابی حاصل کی۔

Last Updated : Jul 8, 2021, 2:21 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.