بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن ان دنوں کورونا وائرس سے متاثر ہیں اور ممبئی کے ناناوتی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
ایسی صورتحال میں بگ بی اسپتال سے آئے دن سوشل میڈیا کے ذریعہ مداحوں کو اپنی حالت کے بارے میں بتاتے رہتے ہیں۔
حال ہی میں بگ بی نے ایک پوسٹ شیئر کی ، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ان دنوں انہیں اپنے مرحوم والد ہریونش رائے بچن کی یاد آ رہی ہے۔
اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکار نے لکھا ، "بابو جی کی نظم کے کچھ پل۔وہ اسی طرح مشاعروں میں گاتے تھے۔اسپتال کی اس تنہائی میں مجھے ان کی بہت یاد آتی ہے اور انہیں کے لفظوں سے اپنی تنہا راتوں کو آباد کرتا ہوں۔
بگ بی کے ذریعہ شیئر کردہ اس ویڈیو میں وہ اپنے والد کے ذریعہ لکھی گئی نظم پڑھتے نظر آرہے ہیں۔اس کے بعد اداکار نے ان کی ایک تصویر شیئر کی جو کافی مزدے دار ہے۔یہ تصویر پرانی ہے، لیکن اس تصویر میں نیا یہ ہے کہ ان کی پوری تصویر پر لال لپسٹک سے بوسہ کے نشان ہیں،اس تصویر کے ساتھ اداکار نے لکھا ہے کہ دشمن بنانے کے لیے ضروری نہیں لڑا جائے آپ تھوڑے کامیاب ہوجاؤ تو وہ خیرات میں ملیں گے۔
اس سے قبل اداکار نے ایک بلاگ میں بتایا تھا کہ کورونا وائرس ذہنی صحت کو بھی متاثر کرتا ہے۔
واضح رہے کہ کہ امیتابھ بچن کے علاوہ ان کے بیٹے ابھیشیک بچن ، بہو ایشوریا رائے اور پوتی آرادھیا بھی کورونا سے متاثر ہیں۔ فی الحال سب کا ممبئی کے ناناوتی اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔