شلپا شیٹی کیفٹنس ویڈیوز ہو یا سوشل میڈیا پر ان کے پوسٹز انٹرنیٹ پر جلوے بکھیر رہے ہیں۔ شلپا شیٹی اپنی سلم باڈی اور صحت مند لائف اسٹائل کے لیے جانی جاتی ہیں۔
شلپا شیٹی نے بین الاقوامی یوگا ڈے کے پیش نظر سوشل میڈیا پر چند تصاویر یوگا ڈے کے پیش نظر شئیر کی ہیں۔
شلپا ان تصاویر میں پنک ٹی شرٹ پہنی ہوئی نظر آرہی ہیں جس پر لکھا ہوا ہے 'نیور گیر اپ'۔ ساتھ ہی انہوں نے فلورل پرنٹ یوگا پینٹز پہنے ہوئے ہیں۔
شلپا شیٹی کا کہنا ہے کہ 'یوگا نے ان کی زندگی بدل دی ہے۔ اس سے انہیں ذہنی سکون ملتا ہے'۔
دنیا بھر میں 21 جوں کو یوم یوگا منایا جاتا ہے۔ یوگا ایک جسمانی، ذہنی اور روحانی مشق ہے۔