بالی ووڈ اداکار آفتاب شیوداسانی نے جمعہ کے روز بتایا کہ انہیں کورونا مثبت پایا گیا ہے۔ اداکار نے یہ معلومات اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر شیئر کی ہیں۔
ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے شیوداسانی نے لکھا کہ 'ہیلو، امید ہے کہ آپ سب ٹھیک اور اچھے ہوں گے اور اپنا خیال رکھ رہے ہوں گے۔ حال ہی میں مجھے کھانسی اور ہلکے بخار کے آثار دکھے۔ میں نے کووڈ-19 ٹیسٹ کرایا۔ بدقسمتی سے ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور میں ڈاکٹرز کی نگرانی میں ہوں اور مجھے 'ہوم کورنٹائن' کا مشورہ دیا گیا ہے۔'
انہوں نے حال ہی میں رابطے میں آنے والے تمام لوگوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنا ٹیسٹ کروا لیں اور محفوظ رہیں۔
اداکار نے لکھا کہ 'آپ کی محبت سے میں جلد ہی ٹھیک ہو جاؤں گا۔ آپ سب سے گزارش ہے ماسک اور سینیٹائزر استعمال کرتے رہیں۔'
وہیں اداکار کی اس پوسٹ پر مداح ان کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کنگنا نے سونیا گاندھی کی خاموشی پر سوال اٹھایا
واضح رہے کہ 'اس سے قبل حال میں ہی ارجن کپور اور ملائیکہ اروڑا کو بھی کورونا مثبت پایا گيا تھا۔ بالی ووڈ میں کورونا کے بہت سے معاملات درج کیے گئے ہیں۔'