ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اسلامی لٹریچر کے فروغ کے لیے مسابقتی امتحان کا انعقاد - ISLAMIC AWARD FUNCTION

جموں وکشمیر کے ضلع پلوامہ میں اسلامی لٹریچر کو فروغ دینے اور دلچسپی بڑھانے کے لیے یہ پروگرام منعقد کیا گیا ہے۔

اسلامی لٹریچر کے فروغ کے لیے مسابقتی امتحان
اسلامی لٹریچر کے فروغ کے لیے مسابقتی امتحان (ETV BHARAT)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 18, 2024, 10:27 AM IST

ترال: اسلامک ایجوکیشنل اینڈ لرننگ انسٹیٹوٹ اونتی پورہ نے آج انعام یافتہ تحریری مقابلہ منعقد کیا، جس میں طلباء کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقعے پر منتظمین نے کہا کہ یہ تحریری مقابلہ اسلامی اصولوں کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کے مقصد سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ کیونکہ موجودہ دور میں نوجوان طبقہ دین سے دوری اختیار کر رہا ہے۔ جبکہ سماجی بدعات میں روزانہ اضافے نے عوام کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔جو کہ ہمارے سماج کے لیے ناسور بھی بنتا جا رہا ہے اور اسی لیے اسلامی لٹریچر کو فروغ دینے اور دلچسپی بڑھانے کے لیے یہ پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے۔

اس موقع پر بتایا گیا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ قرآن میں بتایا گیا ہیکہ اسلام کے دنیا میں تیزی سے پھیلنے کی ایک بڑی وجہ اس زمانے کے مسلمانوں کا کردار اور اخلاق کا اہم کردار تھا۔ جانی دشمن بھی ان کے کردار کو دیکھ کر دوست بن جاتا تھا اور کٹر مشرک کافر بھی کلمہ پڑھ کر دامنِ اسلام سے وابستہ ہوجاتے تھے۔

افسوس کہ آج ہمارے اخلاق و کردار کو دیکھ کر دوسرے مذہب کے لوگ متاثرہونے کے بجائے بدظن ہوتے ہیں اور وہ ہماری بدعملیوں کا رشتہ سیدھے اسلام سے جوڑتے ہیں۔ جبکہ اسلام کی تعلیمات تو آج بھی اپنی جگہ صداقت پر ہیں اور ان کی بنیاد خالص خدائے تعالیٰ کی وحی اور انسانیت کے عالمگیر جذبے پر قائم ہے۔

مزید پڑھیں:سوپور پولیس کی جانب سے سائبر کرائم سے متعلق آگاہی پروگرام کا انعقاد

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام نوجوانوں کو منشیات کی بدعت سے روکنے اور ان میں اسلامی تعلیمات کو ابھارنے میں ہماری مدد کریں گے۔ مقابلے کے دوران پہلی پوزیشن کے لیے 30,000 روپے، دوسری پوزیشن کے لیے 20,000 روپے اور تیسری پوزیشن کے لیے 10,000 روپے انعام مقرر کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.