عامر خان اپنی فلم 'لال سنگھ چڈھا' کو لے کر کافی وقت سے زیر بحث ہیں۔ طویل عرصہ سے بن رہی فلم پہلے دسمبر 2021 میں ریلیز ہونے والی تھی۔ لیکن اچانک کورونا کیسز میں اضافہ ہونے کے بعد فلم کی ریلیز ملتوی کر دی گئی تھی۔ اب عامر خان نے تمام افواہوں کو ختم کرتے ہوئے فلم کی نئی ریلیز کا اعلان کر دیا ہے۔ Aamir Khans Laal Singh Chaddha not postponed, to release on April 14
عامر خان پروڈکشن نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر پوسٹ کرتے ہوئ ے اعلان کیا ہے کہ یہ فلم صرف 14 اپریل 2022 کو ریلیز ہوگی۔ پوسٹ میں لکھا گیا ہے ’’افواہوں کے پیش نظر ہم کنفرم کرنا چاہتے ہیں کہ لال سنگھ چڈھا 14 اپریل 2022 کو بیساکھی کے مبارک موقع پر ریلیز کی جائے گی۔ ہم ایک بار پھر ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے جنہوں نے اس فلم کے اب تک کے سفر میں تعاون کیا۔ وائیکوم 18 اسٹوڈیوز اور عامر خان پروڈکشن کے بینر تلے بنی اس فلم کے ہدایت کار ادویت چندن ہیں۔ اس کا میوزک پریتم نے دیا ہے اور بول امیتابھ بھٹاچاریہ نے لکھے ہیں جبکہ اس کی اسکرپٹ اتل کلکرنی نے لکھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
Neha Singh Rathore's "UP Mein Ka Ba" Video Viral: نیہا سنگھ راٹھور کا 'یو پی میں کا با' ویڈیو وائرل
واضح رہے کہ 'لال سنگھ چڈھا' ہالی ووڈ فلم فارسٹ گمپ کا ہندی ریمیک ہے۔ اس فلم میں عامر خان کے علاوہ کرینہ کپور، مونا سنگھ اور ناگا چیتنیا بھی اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔
یو این آئی