منوج باجپائی کو ان کی فلم 'بھوسلے' اور کنگنا رناوت کو 'منی کرنیکا' کے لیے بہترین اداکار اور اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
67 ویں نیشنل فلم ایوارڈز کی تقریب میں سُشانت سنگھ راجپوت اور شردھا کپور کی اداکاری سے سجی فلم 'چِھچھورے' کو بہترین ہندی فلم کا ایوارڈ دیا گیا۔
کنگنا رناؤت کو ان کی فلم 'پنگا' اور 'منی کرنیکا' کے لیے بہترین اداکارہ جبکہ منوج باجپائی کو ہندی فلم 'بھوسلے' اور دھَنُش کو تمل فلم 'اسورن' کے لیے بہترین اداکار منتخب کیا گیا۔
اس کے علاوہ بی پراک کو فلم 'کیسری' کے نغمہ 'تیری مِٹی میں مل جاواں' کے لیے بہترین پلے بیک سنگر (مرد زمرہ) کا ایوارڈ دیا گیا۔