نئی دہلی: میٹا نے کئی ممالک کے وی آئی پیز کی معلومات اکٹھا کرنے کی کوششوں میں مصروف متعدد اکاؤنٹس پر کارروائی کی ہے۔ میٹا کے مطابق ان اکاؤنٹس کی مدد سے لوگوں کا اعتماد حاصل کرکے ان سے اہم معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ میٹا نے بتایا ہے کہ ان اکاؤنٹس کا مقصد دنیا بھر میں پھیلے تاجروں، مختلف ممالک کی افواج کے سربراہان، سرکاری افسران، سماجی کارکنان، سیاست دانوں اور صحافیوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنا تھا۔ میٹا کے مطابق کمپنیوں میں ایک چینی یونٹ بھی ہے جس پر کارروائی کی گئی ہے۔ Meta takes down CyberRoot Risk Advisory's 40 accounts, 900 Chinese a/cs
سوشل میڈیا کی ایک کمپنی کے ذریعے دی گئی جانکاری کے مطابق بھارتی کمپنی سائبر روٹ رسک ایڈوائزری کے 40 سے زائد اکاؤنٹس کو بند کر دیا گیا ہے۔ میٹا کی رپورٹ کے مطابق یہ کمپنی مبینہ طور ہیکنگ فار ہائر کی خدمات میں ملوث تھی۔ اس کے ساتھ ہی میٹا نے چین کی ایک نامعلوم کمپنی کے ذریعے انسٹاگرام اور فیس بک پر چلائے جانے والے تقریباً 900 سے زائد جعلی اکاؤنٹس کے ایک نیٹ ورک کو بھی بلاک کردیا ہے۔ کمپنی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ اکاؤنٹس میانمار، بھارت، تائیوان، امریکہ اور چین میں فوجی اہلکاروں، جمہوریت کے حامی کارکنوں، سرکاری ملازمین، سیاست دانوں اور صحافیوں کے تھے۔ جس کے ذریعے دیگر لوگوں کا ڈیٹا جمع کیا جارہا تھا۔
میٹا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے، ’’ہم نے فیس بک اور انسٹاگرام پر 40 سے زائد اکاؤنٹس کے نیٹ ورک کو ہٹا دیا ہے جو سائبر روٹ رسک ایڈوائزری پرائیویٹ نام کی ایک بھارتی کمپنی کے ذریعے چلائی جارہی تھی۔ اس گروپ کی سرگرمیاں بنیادی طور پر سوشل انجینئرنگ اور فشنگ پر مرکوز تھیں۔ Meta takes down CyberRoot Risk Advisory's 40 accounts, 900 Chinese a/cs
مزید پڑھیں:
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کچھ معاملات میں، سائبر روٹ نے ایسے اکاؤنٹس بھی بنائے تھے جو ان کے ٹارگیٹ کیے گئے لوگوں کے کے دوستوں اور کنبہ کے افراد سے بہت ملتے جلتے تھے۔ میٹا نے کہا کہ سائبرروٹ نے دنیا بھر کے مختلف صنعتوں کو نشانہ بنایا ہے۔ ان میں آسٹریلیا میں کاسمیٹک سرجری اور قانونی فرم، روس میں رئیل اسٹیٹ اور سرمایہ کاری کی کمپنیاں، امریکہ میں پرائیویٹ ایکویٹی اور فارماسیوٹیکل کمپنیاں، برطانیہ میں جوئے کے ادارے اور نیوزی لینڈ میں کان کنی کمپنیاں شامل ہیں۔ Meta takes down CyberRoot Risk Advisory's 40 accounts, 900 Chinese a/cs