حیدرآباد: ہونڈا موٹرسائیکل اینڈ اسکوٹر انڈیا نے Honda Motorcycle and Scooter India نے جنوری میں اپنی مشہور سکوٹر Activa 6G کو نئی H-Smart ٹیکنالوجی کے ساتھ لانچ کیا تھا۔ H-smart ٹیکنالوجی کے تحت نئی اسکوٹر کو کار جیسی چابی ملتی ہے، جس سے آپ اسکوٹر کو لاک ان لاک کر سکتے ہیں اور بہت سی دیگر خصوصیات موجود ہیں جس کا آپ فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ حال ہی میں کمپنی نے اپنے Activa 125 H-Smart کا ٹیزر جاری کیا ہے۔ جس کو کمپنی نے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر اپ ڈیٹ کی ہے۔ نئے سمارٹ فیچرز سے لیس اس سکوٹر کی قیمت 88,093 روپے (ایکس شو روم، دہلی) مقرر کی گئی ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ نیا ایکٹیوا 125 پہلے سے زیادہ سمارٹ ہے اور یہ اس سیگمنٹ کا پہلا سکوٹر ہے جس میں ڈیجیٹل میٹر ہے جو آپ کو اپنی رائڈ کے دوران ریئل ٹائم اپ ڈیٹ دیتا ہے۔ نئے سکوٹر میں کمپنی نے وہی فیچرز شامل کیے ہیں جو 110cc ایکٹیوا H-Smart میں دیکھے گئے تھے۔
چوری نہیں ہوگا آپ کا اسکوٹر
نئی ایکٹیوا میں اینٹی تھیفٹ الارم فیچر لگا ہوا ہے جو گاڑی کو چوری سے بچانے میں مدد کرتا ہے۔ جب آپ اپنا سکوٹر کہیں پارک کرتے ہیں تو بار بار لاک چیک کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ جیسے ہی آپ اس سکوٹر سے دو میٹر دور جائیں گے، سکوٹر خود بخود لاک ہو جائے گا اور جب تک چابی 2 میٹر کی حد میں نہ آجائے اسے ان لاک نہیں کیا جا سکتا۔
مزید پڑھیں:
TVS vehicle sales Increase: بھارت میں ٹی وی ایس گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ
کمپنی نے ایکٹیوا 125 H-Smart میں ملٹی فنکشن سوئچ یونٹ بھی دیا ہے۔ اس کے ذریعے آپ سیٹ اور فیول لیڈ کو آپریٹ کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ایکس شیپ کی ٹیل لائٹس، سائیڈ پینلز پر کروم اسٹروک، ڈبل لِڈ ایکسٹرنل فیول کیپ، اسکوٹر کے فرنٹ ایپرن پر ایک اوپن اسٹوریج گلوو باکس، سائیڈ اسٹینڈ انجن کٹ آف، ٹیلیسکوپک فرنٹ سسپنشن اور ڈسک بریک شامل ہے۔