ETV Bharat / science-and-technology

Govt Develops Face Recognition System مرکزی حکومت نے چہرے کی شناخت کا نظام تیار کرلیا ہے - وزارت دفاع نے اے آئی ان ڈیفنس کے تحت چہر کی شناخت کا نظام تیار کیا ہے

مرکزی حکومت نے چہرے کی شناخت کا ایک ایسا نظام تیار کیا ہے جو سماج دشمن عناصر کو کسی بھی بھیس میں شناخت کر سکتا ہے، چاہیے چہرے پر ماسک ہو یا مونکی کیپس، یہ سسٹم کم ریزولوشن والی تصاویر سے بھی چہرے کی شناخت کرسکتا ہے۔ Govt Develops Face Recognition System

Govt develops face recognition system to spot anti-social elements with mask on
مرکزی حکومت نے چہرے کی شناخت کا نظام تیار کرلیا ہے
author img

By

Published : Aug 19, 2022, 4:00 PM IST

نئی دہلی: بھارتی حکومت نے چہرے کی شناخت کا ایک ایسا نظام تیار کیا ہے جو کسی بھی شخص کو کسی بھی بھیس میں شناخت کرسکتا ہے، یہ نظام چہرے پر ماسک یا مونکی کیپ لگانے کے باوجود بھی پوری طرح چہرے کی شناخت کرسکتا ہے، یہاں تک کہ محدود علاقوں اور عوامی مقامات پر کم ریزولوشن والی تصاویر سے شناخت ممکن ہے۔ وزارت دفاع نے 'اے آئی ان ڈیفنس' کے عنوان سے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں چہرے کی شناخت کے نظام کے تحت اس نظام کا انکشاف کیا ہے، جو بنیادی طور پر بھارتی فوج کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ Govt Develops Face Recognition System to Spot Anti-Social Elements with Mask on

نگرانی والے کیمرہ سے لی گئی تصویر کم ریزولیشن کی وجہ سے سرویلنس کیمرہ فیڈز پر چہرے کی شناخت ایک مسئلہ ہے۔ یہ مسئلہ چہرے کے مختلف بھیسوں، ہجوم کی موجودگی اور مختلف روشنیوں کی اضافی پیچیدگی کے ساتھ حل کرنا اور بھی مشکل ہو جاتا ہے۔ ایم او ڈی کی رپورٹ کے مطابق ایف آر ایس ڈی الگورتھم کو اس طرح سے تربیت دی گئی ہے کہ چہرے کی شناخت کا نظام چہرے کے ماسک، داڑھی، مونچھیں، سن گلاسز، ہیڈ اسکارف، منکی کیپ اور ٹوپی وغیرہ جیسے کئی بھیسوں چہرے کی شناخت کر سکتا ہے۔

سسٹم کو متعدد گرافکس پروسیسنگ یونٹس (GPUs) اور سرورز میں اسکیل ایبلٹی کو یقینی بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ GPUs کے زیادہ سے زیادہ استعمال کو یقینی بنانے کے لیے نظام کو بہتر بنایا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.