ETV Bharat / lifestyle

Reliance Partners With SES To Take On SpaceX, OneWeb: سیٹلائٹ بیسڈ براڈبینڈ کے شعبہ میں اتری جیو

author img

By

Published : Feb 15, 2022, 8:44 AM IST

جیو کے ڈائریکٹر آکاش امبانی نے کہا،’’ہم اپنی فائبر مبنی کنیکٹی وٹی اور ایف ٹی ٹی ایچ بزنس کے ساتھ 5 جی میں سرمایہ کاری جاری رکھیں گے۔دوسری طرف ایس ای ایس کے ساتھ یہ نیا جوائنٹ وینچر ملٹی گیگابائٹ براڈبینڈ کی ترقی کو اور تیز کرےگا۔سیٹلائٹ براڈکاسٹ سروسز کے ذریعہ مہیا کی جانے والی اضافی کوریج اور صلاحیت کے ساتھ ،جیو دور دراز شہروں اور گاؤں ،صنعتوں ،سرکاری اداروں اور صارفین کو نئے ڈیجیٹل انڈیا سے جوڑے گا۔ ہم ایس ای ایس کی سیٹلائٹ صنعت میں مہارت کے ساتھ جڑنے پر پرجوش ہیں۔‘‘Reliance Partners With SES To Take On SpaceX

جیو
جیو

ارب پتی مکیش امبانی کی کمپنی جیو پلیٹ فارم اور دنیا بھر میں سیٹلائٹ پر مبنی کنیکٹی وٹی دینے والی کپنی ایس ای ایس نے پیر کو جیو اسپیس ٹیکنولوجی لیمیٹیڈ نام سے ایک جوائنٹ وینچر کی تشکیل کا اعلان کیا ۔Reliance Partners With SES To Take On SpaceX

یہ نیا جوائنٹ وینچر ملک بھر میں سیٹلائٹ بیسڈ ٹیکنولوجی کا استعمال کرکے کفایتی براڈبینڈ خدمات مہیا کرے گا۔جیو پلیٹ فارم اور ایس ای ایس کے ساتھ جوائنٹ وینچر میں بالترتیب 51 فیصد اور 49 فیصد حصہ داری ہوگی۔جوائنٹ وینچر ملتی آربٹ اسپیس نیٹ ورک کا استعمال کرےگا۔ اس نیٹ ورک میں جیو اسٹیشنری (جی ای او)اور میڈیم ارتھ آربٹ (ایم ای او)سیٹلائٹ کا استعمال کیا جائےگا۔نیٹ ورک کے ملٹی گیگابائٹ لنک سے ہندوستان سمیت پڑوسی ملکوں کی صنعتیں،موبائل اور خوردہ گاہک بھی جڑ سکیں گے۔

ایس ای ایس 100 جی بی پی ایس صلاحیت مہیا کرائے گا۔ جس کو جیو اپنے مضبوط سیلس نیٹ ورک سے بیچے گا۔سرمایہ کاری یوجنا کے حصے کے طورپر ،جوائنٹ وینچر ملک کے اندر خدمات مہیا کرنے کےلئے ہندوستان میں وسیع گیٹ وے انفرااسٹرکچر تیار کرےگا۔ اس ڈیل کے تحت جیو اگلے کچھ برسوں میں تقریباً دس کروڑڈالر کے گیٹ وے اور آلات خریدے گا۔ جوائنٹ وینچر میں جہاں ایس ای ایس اپنے مارڈرن سیٹلائٹ دے گا وہیں جیو، گیٹ وے انفرا اسٹرکچر کا آپریشن اور منجمنٹ کرےگا۔

کمپنی نے بیان میں کہا کہ کووڈ19 نے ہمیں سکھایا ہے کہ نئی ڈیجیٹل معیشت میں مکمل حصہ داری کےلئے براڈ بینڈ تک پہنچ ضروری ہے۔یہ جوائنٹ وینچر ہندوستان کو ڈیجیٹل خدمات سے جوڑے گا۔ساتھ ہی وہ فاصلاتی طبی،سرکاری ،خدمات اور فاصلاتی تعلیم کے مواقع تک رسائی مہیا کرے گا۔

جیو کے ڈائریکٹر آکاش امبانی نے کہا،’’ہم اپنی فائبر مبنی کنیکٹی وٹی اور ایف ٹی ٹی ایچ بزنس کے ساتھ 5 جی میں سرمایہ کاری جاری رکھیں گے۔دوسری طرف ایس ای ایس کے ساتھ یہ نیا جوائنٹ وینچر ملٹی گیگابائٹ براڈبینڈ کی ترقی کو اور تیز کرےگا۔سیٹلائٹ براڈکاسٹ سروسز کے ذریعہ مہیا کی جانے والی اضافی کوریج اور صلاحیت کے ساتھ ،جیو دور دراز شہروں اور گاؤں ،صنعتوں ،سرکاری اداروں اور صارفین کو نئے ڈیجیٹل انڈیا سے جوڑے گا۔ ہم ایس ای ایس کی سیٹلائٹ صنعت میں مہارت کے ساتھ جڑنے پر پرجوش ہیں۔‘‘

مزید پڑھیں:ریلائنس جیو فائبر کا پوسٹ پیڈ پلان لانچ

ایس ای ایس کے سی ای او اسٹیو کالر نے کہا،’’جیو پلیٹ فارم کے ساتھ یہ جوائنٹ وینچر اس بات کی ایک بہترین مثال ہے کہ کیسے ایس ای ایس اعلی معیار والے کنیکٹی وٹی مہیا کرنے کےلئے سب سے وسیع زمینی نیٹ ورک کی تکمیل کر سکتا ہے اور لاکھوں لوگوں کی زندگی کو مثبت طورپر متاثر کر سکتا ہے۔ہم اس جوائنٹ وینچر کےلئے تیار ہیں۔‘‘

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.