ETV Bharat / lifestyle

شوٹنگ شروع ہونے پر بالی وڈ اداکاروں کا ردعمل - ڈاؤن میں نرمی کے پیش نظر

بالی وڈ کے متعدد فلم سازوں نے شوٹنگ دوبارہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم ابھی بہت ساری مشہور شخصیات گھر سے باہر نکلنے اور کام شروع کرنے میں پرہیز کررہے ہیں۔

شوٹنگ دوبارہ شروع ہونے پر بالی وڈ اداکروں کا ردعمل

author img

By

Published : Jun 20, 2020, 11:43 AM IST

مہاراشٹرمیں لاک ڈاؤن میں نرمی کے پیش نظر بالی ووڈ کے متعدد فلم سازوں نے شوٹنگ دوبارہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم ابھی بہت ساری مشہور شخصیات گھر سے باہر نکلنے اور کام شروع کرنے میں پرہیز کرہے ہیں۔

سپر 30 کی اداکارہ مسنال ٹھاکر کے لیے سب سے پہلی ترجعی ان کی صحت ہے۔

مسنال نے خبر رسا ایجنسی کو بتایا کہ "میں ابھی تیار نہیں ہوں۔ مجھے لگتا ہے کہ اگر میں کسی شوٹ کے لئے ہاں کہتی ہوں تو میں لوگوں کی صحت کو بہت خطرہ میں ڈال رہی ہوں۔ میں اس وقت ٖفیصلہ نہیں لیے پا رہی ہوں میں ۔ اور مون سون بھی ممبئی میں شروع ہاگیا ہے لہذا، بیماریوں کے پھیلاؤ کے امکانات زیادہ ہیں، خاص کر فلو کے۔''

مسنال نے لوگوں سے بھی زور دیا کہ وہ کام دوبارہ شروع کریں تو وہ ذمہ دار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو واقعتا ذمہ دار ہونے کی ضرورت ہے۔ میں سمجھتی ہوں کہ کام اہم ہے اور اگر لوگ کام شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو انہیں مناسب احتیاطی تدابیر برقرار رکھنی چاہئے صحت پہلے آتی ہے۔ اگر کسی کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے تو اسے گھر میں ہی رہنا چاہئے۔ ''

انہوں نے مزید کہا کہ میں جانتی ہوں کہ کام میں تاخیر کرنا واحد آپشن نہیں ہے، لہذا ہمیں مناسب اقدامات اٹھانیں چاہے۔'

اداکار تنج ویروانی اس سے اتفاق کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ "مجھے لگتا ہے کہ جلد ہی شوٹنگ دوبارہ شروع کرنے کے بارے میں سوچنا اچھا نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جس پروجکٹ پے میں اس وقت شوٹنگ کر رہا ہوں اس میں بہت ساری کاسٹ اور عملے کی ضرورت ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ جن فلموں اور شوز میں کم لوگوں کی ضرورت ہے ان کے لیے دوبارہ کام شروع کرنا ٹھیک ہے کونکہ وہ کم لوگوں کو سنبھال سکتے ہیں۔''

اداکار ورون شرما سٹ پر جانے کے لیے کافی بیتاب ہیں لیکن شوٹنگ پر جانا کتنا محفوض ہے یہ ان کی پہلی ترجعی ہونگی۔

ورون نے بتایا کہ"مجھے یقین ہے کہ ہم سب اپنے انفرادی پیشوں میں شامل ہونے اور مصروف ہونے کا انتظار کر رہے ہیں اور میں کیمرہ کا سامنا کرنے کے لئے بے چین ہوں لیکن شوٹنگ کرنا محفوظ تبھی ہوگا جب تمام "حفاظتی اقدامات ہونگے۔

ہدایت کاروں کے بارے میں بات کریں جو شوٹنگ دوبارہ شروع کرنے کے خواہاں ہیں تو سنجے گپتا کی 'ممبئی ساگا' لاک ڈاؤن کے بعد پروڈکشن دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کرنے والی پہلی فلم تھی۔ گپتا نے کہا کہ وہ اگلے ماہ اپنے ملٹی اسٹارر کے باقی حصے کی شوٹنگ حیدرآباد کے راموجی فلم سٹی میں شروع کریں گے۔ انہوں نے یقین دلایا ہے کہ سیٹ پر محدود تعداد میں لوگ ہوں گے۔

اداکارہ حنا خان پہلے ہی وبائی امراض کے درمیان باہر کام کرنے کا تجربہ کر چکی ہیں۔ انہیں حال ہی میں ایک آنے والے ویب شو کے لئے ایک ڈبنگ سیشن کے لئے ایک اسٹوڈیو جانا پڑا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے باہر جانا "محفوظ" محسوس نہیں کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.