ETV Bharat / jagte-raho

کوشامبی: گانجے کے ساتھ دو اسمگلر گرفتار

author img

By

Published : Dec 11, 2019, 6:27 PM IST

Updated : Dec 11, 2019, 8:42 PM IST

چیکنگ کے دوران پولیس نے ایک کار سے 76 کلو گانجا برآمد کرکے اس معاملے میں دو اسمگلروں کو گرفتار کیا ہے۔

کوشامبی: گانجے کے ساتھ دو اسمگلر گرفتار
کوشامبی: گانجے کے ساتھ دو اسمگلر گرفتار

ریاست اترپردیش کے ضلع کوشامبی کے کوکھراج علاقے میں آج الہ آباد کانپور شاہراہ پر واقع سہوری ٹول پلازہ کراسنگ کے نزدیک چیکنگ کے دوران پولیس نے ایک کار سے 76 کلو گانجا برآمد کرکے اس معاملے میں دو اسمگلروں کو گرفتار کیا ہے۔

ریجنل افسر رام ویر سنگھ نے بتایا کہ مخبر کی اطلاع پر کوکھراج تھانے کی پولیس سہوری ٹول پلازہ کے نزدیک موجود تھی۔ پولیس نے سامنے سے آرہی ایک کار کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن ڈرائیور نے کار کی رفتار تیز کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی تبھی کار بے قابو ہوکر ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی اور پولیس نے گھیرا بندی کر کار کو اپنے قبضے میں کرلیا اور کار کے اندر بوریوں میں رکھا ہوا 76 کلو گانجا ضبط کر لیا۔

پولیس نے اس معاملے میں ڈرائیور آکاش کمار موریہ اور راکیش کمار سروج کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی۔ ملزمین نے بتایا کہ گانجا اڑیسہ سے لا کر کوشامبی اور پریاگ راج میں فروخت کرنے کے لیے جارہے تھے۔ پولیس نے دونوں ملزموں کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Dec 11, 2019, 8:42 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.