پولس نے بتایا کہ سادھو واسوانی روڈ پر پنچیشور ٹاور میں فلیٹ۔301 کے رہائشی چائے کے تاجر پرویش بھائی وسویا (45) نے اقتصادی تنگی سے پریشان ہوکر صبح ٹاور کی چوتھی منزل سے چھلانگ لگادی۔ ان کی جائے واقع پر ہی موت ہوگئی۔
ایک دیگر واقعہ میں روی پارک شیری۔4 کے رہنے والے رتون بین ڈیڈیا (20) نے صبح گھر میں پھندہ لگا کر خودکشی کرلی۔ اس کی بھی جائے واقع پر ہی موت ہوگئی۔ پولس نے اس سلسلے میں معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی ہے۔