ETV Bharat / jagte-raho

کرناٹک: جنسی زیادتی کے دوملزمین کو سزائے موت

author img

By

Published : Jan 19, 2020, 4:43 PM IST

چکمنگلورو کی ایک عدالت نے 2016 کے ایک جنسی زیادتی اور قتل کے معاملے میں پردیپ ایم اورسنتوش کو پھانسی کی سزا سنائی۔

two gang rape accused death penalty in Karnataka
جنسی زیادتی کے دوملزمین کو سزائے موت

چکمنگلورو کی ایک عدالت نے 18سالہ لڑکی کی جنسی زیادتی اور قتل کرنے کے معاملے میں دو افراد کو موت کی سزا دی ہے عدالت نے 2016 کے جنسی زیادتی اور قتل کے معاملے میں پردیپ ایم اورسنتوش کو پھانسی کی سزا سنائی، دونوں نے کالج سے واپس آرہی ایک 18سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی یہ معاملہ 16فروری 2016 کرناٹک میں شرنگیری تعلقہ کے وائی کنٹاپور علاقے کا ہے۔

لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے بعد دونوں نے اس کی لاش کو ایک کنویں میں پھینک دیا تھا۔ لڑکی کے باپ نے شرنگیری پولیس تھانے میں معاملہ درج کرایا تھا۔

پولیس انسپیکٹر سدھیر ایم ہیگڑے نے اس معاملے کی جانچ کرکے چارج شیٹ داخل کی تھی۔

پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج امیش ایم ادگ نے 18جنوری کو فیصلہ دیتے ہوئے دونوں کو پھانسی کی سزاسنائی اور ہر ایک پر 25 ہزار روپے کا جرمانہ بھی لگایا۔

Intro:Body:

OthersPosted at: Jan 19 2020 4:01PM

کرناٹک میں عصمت دری کے دو ملزمین کو موت کی سزا

چکمنگلورو،19جنوری(یواین آئی)چکمنگلورو کی ایک عدالت نے 18سالہ لڑکی کی عصمت دری اور قتل کرنےکے معاملے میں دو افرادکو موت کی سزا دی ہے عدالت نے 2016کے عصمت دری اور قتل کے معاملے میں پردیپ ایم (32)اورسنتوش(24)کو پھانسی کی سزا سنائی۔دونوں نے کالج سے لوٹ رہی ایک 18سالہ لڑکی کے ساتھ عصمت دری کی تھی۔یہ معاملہ 16فروری 2016 کرناٹک میں شرنگیری تعلقہ کے وائی کنٹاپور علاقے کا ہے۔

لڑکی کے ساتھ عصمت دری کرنےکے بعد دونوں نے اس کی لاش کو ایک بند ہوئے کنویں میں پھینک دیا تھا۔لڑکی کے باپ نے شرنگیری پولیس تھانے میں معاملہ درج کرایاتھا۔پولیس انسپیکٹر سدھیر ایم ہیگڑے نے اس معاملے کی جانچ کرکے چارج شیٹ داخل کی تھی۔

پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج امیش ایم ادگ نے 18جنوری کو فیصلہ دیتے ہوئے دونوں کو پھانسی کی سزاسنائی اور ہر ایک پر 25ہزار روپے کا جرمانہ بھی لگایا۔

یواین آئی۔اےایم۔

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.