دو نوجوانوں نے ایک دوشیزہ کو زبردستی اپنے ساتھ لے جا کر شراب پلائی اور اس کے بعد اس کا ریپ کیا۔
میرج پولیس نے دونوں ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے۔
متاثرہ کا تعلق کولہاپور سے ہے اور وہ لاک ڈاون کے سبب اپنی سہیلی کے یہاں پھنس گئی تھی۔
منگل کی شب وہ اپنی سہیلی کے ساتھ گھر کے باہر بیٹھی ہوئی تھی۔ اس دوران اس کی سہیلی گھر میں چلی گئی لہذا متاثرہ کو تنہا دیکھ کر ملزم راجو کن شیٹی اور راجو بابو نے چاقو سے دھمکاکر اسے اپنے ساتھ گجانن میڈیکل کے پیچھے لے گئے اور اسے شراب پلانے کے بعد اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔
اس بابت متاثرہ نے مہاتما گاندھی چوک پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی جس کے بعد پولیس نے دونوں ملزمین کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے دونوں ملزمین کو مقامی عدالت میں پیش کیا جہاں سے انہیں 29 اپریل تک پولیس حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔