ETV Bharat / jagte-raho

قتل کیس میں تین لوگوں کو عمر قید کی سزا

author img

By

Published : Jun 25, 2019, 9:06 PM IST

ریاست بہار کی ضلع سارن کی عدالت نے قتل کے معاملے میں آج تین لوگوں کو عمر قید کی سزا سنائی۔

قتل کیس میں تین لوگوں کو عمر قید کی سزا

چھپرہ سول کورٹ کے ایڈیشنل ضلع اور سیشن جج ( پنجم ) دھرمیندر جھا نے یہاں معاملے میں سماعت کے بعد جنتا بازار تھانہ کیس نمبر 64/2016 اور سیشن تنازعہ نمبر 570/2016 کے ملزم شیلندر رائے، پنیت رائے اور مدن موہن رائے کو تعزیرات ہند کی مختلف دفعات میں قصور وار قرار دینے کے بعد یہ سزا سنائی ہے۔

عدالت نے سبھی ملزمین پر دس۔دس ہزار روپے کا جرمانہ بھی لگایا ہے۔ معاملے میں استغاثہ فریق کی جانب سے پبلک پراسیکیوٹر سریندر ناتھ سنگھ پرشانت نے اپنا موقف رکھا۔

الزام کے مطابق ملزمین نے اپریل 2016 میں زمین سے متعلق تنازعہ کو لیکر اپنے پٹی دار راج کشور رائے کا قتل کر دیا تھا۔ اس سلسلے میں متوفی کے اہل خانہ نے متعلقہ تھانہ میں ایک ایف آئی آر درج کرائی تھی۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.