ETV Bharat / jagte-raho

روشن قتل کیس میں تین گرفتار - روشن قتل معاملے میں تین گرفتار

بہار میں بیگوسرائے کے مشہور روشن قتل کیس کا پولیس نے 72 گھنٹے میں انکشاف کر کے تین بدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے۔

Three arrested in Roshan murder case
روشن قتل معاملے میں تین گرفتار
author img

By

Published : Mar 4, 2020, 10:42 PM IST

پولیس ذرائع نے بتایا کہ 29 فروری کو شری کرشن سنگھ ویمنس کالج کے نزدیک فاسٹ فوڈ کی دکان چلانے والے روشن کمار کا اغوا کر لیا گیا تھا۔

واقعہ کے دوسرے روز 2 مارچ کو ہیمرا گاﺅں سے نوجوان کی لاش برآمد کی گئی تھی، اس سلسلے میں اہل خانہ نے مفصل تھانہ میں چار نامزد سمیت چھ لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ معاملے میں ایف آئی آر درج ہونے کے بعد پولیس سپرنٹنڈنٹ اوکاش کمار نے واقعہ میں شامل لوگوں کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم کی تشکیل کی تھی، ٹیم نے معاملے میں نامزد بہاری سنگھ ، مرتنجے کمار اور روپیش کمار کو مختلف ٹھکانوں سے گرفتار کرلیا ہے اور ان کے پاس سے تین دیسی کٹا اور کچھ کارتوس بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

دریں اثناء پولیس سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ واقعہ میں شامل دیگر بدمعاشوں کو گرفتار کرنے کے لیے مسلسل چھاپے ماری چل رہی ہے اور بہت جلد دیگر بدمعاشوں کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.