مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال میں ایک سکھ خاتون کی حرکت قلب بند ہونے سے موت ہوگئی۔
یہ واقعہ ترال کے سیموہ گاوں کا ہے، یہاں کے باشندہ سندیپ کور زوجہ بلبیر سنگھ کی آج سہ پہر حرکت قلب بند ہونے سے موت ہوگئی۔
مقامی لوگوں کے مطابق اس خاتون کو چار بجے دل کا دورہ پڑا تھا۔
مزید پڑھیں:ڈبلیو ایچ او نے جموں کشمیر اور لداخ کو نقشے میں الگ رنگ سے نشان زد کیا
جس کے بعد اس کو پہلے ترال اور بعد میں سرینگر ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکی۔
جموں وکشمیر میں حرکت قلب بند ہونے سے اب تک اس سال کے پہلے دس دنوں میں بارہ افراد فوت ہو چکے۔