ETV Bharat / jagte-raho

نوئیڈا: چھ ٹرک سمیت چار ملزمین گرفتار - نوئیڈا کے سیکٹر 24

ریاست اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے علاقہ نوئیڈا میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چار افراد سمیت چھ ٹرک بھی ضبط کر لیا ہے۔

چھ ٹرک سمیت چار ملزمین گرفتار
چھ ٹرک سمیت چار ملزمین گرفتار
author img

By

Published : Nov 1, 2020, 9:09 PM IST

نوئیڈا کے سیکٹر 24 پولیس نے چوری شدہ ٹرکوں پر جعلی نمبر پلیٹیں ڈال کر فروخت کرنے والے گینگ کے 4 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

چھ ٹرک سمیت چار ملزمین گرفتار

ان کے قبضہ سے چھ چوری شدہ ٹرک ، ایک سینٹرو کار ، ایک طمنچہ 315 بور اور دو زندہ کارتوس سمیت جعلی نمبر کے سازوسامان سامان بھی ضبط کئے ہیں۔

ملزمین ٹرک چوری کر کے غیر قانونی طریقے سے رجسٹرڈ کرا کر ان پر جعلی انجن نمبر ، چیسس نمبر ، رجسٹریشن نمبر ڈال کر ٹرک فروخت کر دیتے تھے۔

ملزمین کی شناخت کالو عرف ذوالفقار ولد انتظار ،راکیش کمار ولد وجئےپال ، رضوان ولداسلام ، اور چندر ولد پھول سنگھ کے طور پر کی گئی ہے۔

پولیس نے ان سب لوگوں کو گیس گودام سیکٹر 54 نوئیڈا کی طرف جانے والے خرگوش پارک کی باؤنڈری وال کے قریب گرفتار کیا ہے۔

ملزمان کے خلاف دہلی اور نوئیڈا میں مختلف تھانوں میں مختلف دفعات میں مقدمات درج ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان مختلف اضلاع سے گاڑیاں سستے داموں میں خریدتے ہیں اور انجن نمبر ، چیسس نمبر وغیرہ بدل کر ان ٹرکوں کی فرضی آر سی بنوا کر کرائے پر بھی چلواتے ہیں۔

وہیں جعلی آر سی راکیش نامی شخص دو سے تین لاکھ روپے میں مہیا کراتا تھا۔

مزید پڑھیں:خواتین کو با اختیار اور خود انحصار بنانے کی جدوجہد

پولیس گرفتار ملزمین سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.