ETV Bharat / jagte-raho

کسٹمر سروس سینٹر سے ایک لاکھ دس ہزار روپے کی لوٹ - ایک لاکھ دس ہزار روپے کی لوٹ

ریاست بہار کے ضلع سارن کے نگر پولیس آؤٹ پوسٹ علاقے سے ایس بی آئی کے کسٹمر سروس سینٹرز سے ایک لاکھ دس ہزار وپے کی لوٹ کی خبر ہے۔

one lakh rupees looted from customer service
علامتی تصویر
author img

By

Published : Feb 11, 2020, 7:16 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 12:31 AM IST

اطلاعات کے مطابق ضلع سارن کے نگر پولیس آﺅٹ پوسٹ علاقہ کے اروا کوٹھی میں آج نامعلوم بدمعاشوں نے بھارتیہ اسٹیٹ بینک ( ایس بی آئی) کے کسٹمر سروس سینٹر ( سی ایس پی ) سے ایک لاکھ دس ہزار روپے لوٹ لیے۔
پولیس ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق اروا کوٹھی واقع بھارتیہ اسٹیٹ بینک کے آپریٹر پاسپت سنگھ عام دنوں کی طرح اپنا کام کر رہے تھے۔ اسی دوران تین موٹر سائیکلوں پر سوار سات بدمعاش وہاں پہنچے اور اسلحہ کا خوف دکھا کر آپریٹر کے ساتھ مار پیٹ کر کے ایک لاکھ دس ہزار روپے اور تین موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پہنچی پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں متعلقہ تھانہ میں ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔

Intro:Body:

کسٹمر سروس سینٹر سے ایک لاکھ دس ہزار روپے کی لوٹ

چھپرہ 11 فروری ( یواین آئی) بہار میں سارن ضلع کے نگر پولیس آﺅٹ پوسٹ علاقہ کے اروا کوٹھی میں آج نامعلوم بدمعاشوں نے بھارتیہ اسٹیٹ بینک ( ایس بی آئی) کے کسٹمر سروس سینٹر ( سی ایس پی ) سے ایک لاکھ دس ہزار روپے لوٹ لئے ۔

پولیس ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق اروا کوٹھی واقع بھارتیہ اسٹیٹ بینک کے آپریٹر پاسپت سنگھ عام دنوں کی طرح اپنا کام کر رہے تھے ۔ اسی دوران تین موٹر سائیکلوں پر سوار سات بدمعاش وہاں پہنچے اور اسلحہ کا خوف دکھا کر آپریٹر کے ساتھ مار پیٹ کر کے ایک لاکھ دس ہزار روپے اور تین موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے ۔

ذرائع نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پہنچی پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے ۔ اس سلسلے میں متعلقہ تھانہ میں ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے ۔

یواین آئی۔ قمر۔ شا پ۔

Conclusion:
Last Updated : Mar 1, 2020, 12:31 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.