بھارتی ریاست گجرات کی راج کوٹ پولیس نے بتایا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر قومی شاہراہ نمبر 27پر پرانے مارکٹنگ یارڈ کے نزدیک آج صبح ایک ٹرک کی تلاشی لی گئی۔
اس دوران بھوسا بھرے ایک ٹرک سے 351 پیٹیوں میں چار ہزار 212 غیر قانونی شراب کی بوتلیں ضبط کرلی گئیں۔
ضبط شراب کی قیمت 15لاکھ 76ہزار 200روپے ہونے کا اندازہ ہے۔
اس سلسلے میں راجستھان کے باڑمیر کے رہنے والے ٹرک ڈرائیور ہنومان رام وی کو گرفتار کیا گیا جبکہ ایک دیگر موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس اس معاملہ میں کیس درج کرکے فرار شخص کی تلاش جاری کر دی ہے۔