پولیس کی چھاپے ماری کے بعد ڈانس بار میں تہلکہ مچ گیا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 19 لوگوں کو گرفتار کیا اور وہاں سے نقدی بھی برآمد کی ہے۔اس گرفتاری میں 8 بار گرل کو بھی فحش رقص کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔
لیکن حیرانی اس بات کی ہے کہ اس کارروائی کے بعد پولیس نے ڈانس بار کے جس ملزم مالک کو مفرور ملزم بتایا وہ خود دھاراوی پولیس تھانے افسران کے ساتھ شانہ بشانہ مسکراتے نظر آرہا ہے۔
واضح رہے کہ ممبئی پولیس کی اس کارروائی کے بعد پھر ایک بار لاپرواہ افسران پر مصیبت کے بادل منڈلانے لگے ہیں کیونکہ ممبئی کے نئے پولیس کمشنر نے اب ڈانس بار پر ہو رہی کارروائی کے بعد علاقے کے افسروں کے خلاف ٹرانسفر کی خانہ پوری نہ کرتے ہوئے سیدھے انھیں معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔
اس سے پہلے بھی ممبئی کے چند علاقوں میں اسی طرح کی ہوئی کارروائی کے بعد ایک سینئر پی آئی کو معطل کر دیا گیا تھا، وہیں دوسری طرف اس علاقے کے زونل ڈی سی وکرم دیشمانے کو لیکر پھر ایک بار یہ کارروائی موضوع بحث ہے۔
کیونکہ انہوں نے اس سے پہلے بھی اس طرح کی کارروائی کرنے والے افسر کو کارروئی کرنے کے جرم میں طمانچہ رسید کیا تھا۔