ETV Bharat / jagte-raho

شوہرنے بیوی کا گلا دبا کرقتل کیا - پولس پنچنامہ

واردات انجام دینے کےبعد ملزم شوہر موقع سے فرار ہوگیا۔

شوہرنے بیوی کا گلا دبا کرقتل کیا
شوہرنے بیوی کا گلا دبا کرقتل کیا
author img

By

Published : Sep 6, 2020, 8:43 PM IST

اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کے منصور پور علاقہ میں اتوار کے روز ایک نوجوان نے اپنی نئی نویلی بیوی کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا۔

پولس ذرائع نے بتایا کہ پوربالیان گاؤں کے باشندے صابر کا نکاح دس مہینے پہلے زویا سے ہوا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شوہر اور بیوی کے درمیان کسی بات پر جھگڑا چل رہا تھا، جس کی وجہ سے صابر نے چند روز قبل خودکشی کرنے کی بھی کوشش کی تھی۔ بتایا گیا کہ آج سویرے صابر نے جھگڑا ہونے پر اپنی اہلیہ زویا کا گلا گھونٹ دیا، جس سے اس کی موت ہوگئی۔ملزم شوہر موقع سے فرار ہوگیا۔ آس پاس کے لوگوں نے پولس کو واردات کی اطلاع دی۔

اطلاع ملنے پر منصور پور تھانہ انچارج منوج چاہل موقع پر پہنچ گئے اور تفتیش شروع کردی۔ پولس نے پنچنامہ بھرا اور لاش کو جانچ کے لئے بھیج دیا۔ منصور پور کے ایس او کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے والدین کی تحریر ملنے پر آگے کی کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:قاضی گنڈ سے بڑی مقدار میں منشیات ضبط، چار گرفتار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.