ETV Bharat / jagte-raho

تھانے: انسانیت کو شرمسار کرنے والی واردات - criminal element beaten a youth

مہاراشٹر کے ضلع تھانے میں ایک نوجوان کو صرف اس لیے زدوکوب و برہنہ کرکے سرعام گھمایا گیا تاکہ اس واردات کو انجام دینے والے سماج عناصر افراد کی دہشت علاقے میں قائم رہے۔

انسانیت کو شرمسار کرنے والی واردات
انسانیت کو شرمسار کرنے والی واردات
author img

By

Published : Jun 25, 2020, 2:23 PM IST

ممبئی سے متصل شہر تھانے کے واگلے اسٹیٹ میں ایک انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے جہاں وکی نامی ایک پیشہ ور مجرم نے ایک نوجوان کو برہنہ کرکے نہ صرف پورے علاقے میں گھمایا بلکہ اس کی ویڈیو بھی بنائی اور تقریباً ایک ہفتہ بعد اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر وائرل بھی کردیا۔

ویڈیو وائرل ہونے کے آٹھ دن بعد پولیس حرکت میں آئی اور مقدمہ درج کر دو ملزمین کو گرفتار کیا جبکہ اس معاملے میں ملوث دیگر تین ملزمین فرار ہیں۔

انسانیت کو شرمسار کرنے والی واردات

اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد واگلے اسٹیٹ پولیس حرکت میں تو آئی لیکن پولیس کی جانب سے ابھی تک کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا گیا ہے جس کیی وجہ سے علاقے کے لوگوں میں زبردست ناراضگی پائی جارہی ہے۔

اس تعلق سے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ نوجوان اس واقعہ کے بعد سخت صدمے میں ہے اور کسی سے مل جل نہیں رہا بلکہ اس واقعہ کے بعد سے اسے گھر کے باہر بھی نہیں دیکھا گیا اور نہ متاثر نوجوان نے پولیس میں اس نے شکایت درج کرائی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جہاں واقعہ پیش آیا وہ علاقہ چونکہ کنٹمینٹ زون میں آتا ہے اس لیے وارداے کے دوران کوئی بھی شخص اس نوجوان کی مدد کرنے نہیں آیا لیکن اب ملزمین کی شناخت کر لی گئی ہے اور جلد ہی انھیں گرفتار کرلیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.