ETV Bharat / jagte-raho

بی جے پی لیڈر اور ان کے کنبے کے خلاف مقدمہ درج

ریاست اترپردیش کے ضلع جونپور میں بی جے پی لیڈر منیش سیٹھی اور انکے کنبے کے خلاف کئی دفعات کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

بی جے پی لیڈر اور ان کے کنبے کے خلاف مقدمہ درج
بی جے پی لیڈر اور ان کے کنبے کے خلاف مقدمہ درج
author img

By

Published : May 28, 2020, 10:22 PM IST

اترپردیش کے ضلع جونپور کے شہر کوتوالی پولیس نے بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے اقلیتی سیل کے سیکریٹری منیش سیٹھی مع کنبے کے خلاف تشدد، رنگداری، گالم گلوج و جان سے مارنے کی دھمکی دینے کے دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

پولیس ذرائع نے جمعرات کو بتایا کہ کسیری بازار کے باشندہ سردار ترنجیت سنگھ نے منگل کی رات شہر کوتوالی میں تحریر دے کر الزام عائد کیا کہ بی جے پی لیڈر منیش سیٹھی غیر قانونی شراب، جسم فروشی و آن لائن جوا کا کاروبا کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس نے چھاپہ مار کر غیر قانونی شراب بر آمد کر کے ان کے بیٹے کو گرفتار کیا ہے۔ اسی رنجش کو لے کر منیش سیٹھی ان کی بیوی چھایا سیٹھی، بیٹے مانک سیٹھی اور دیگر افراد نے 25مئی کی شام ہتھیار لے کر سردار رنجیت سنگھ کی دوکان پر قبضہ کر لیا۔ رنگداری کا مطالبہ کرتے ہوئے پورے کنبے کو جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ اور یہ پورا واقعہ آس پاس لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا۔

شہر کوتوال پوان کمار نے بتایا کہ تحریر کی بنیاد پر ملزمین کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے اور پولیس معاملے کی چھان بین کررہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.