ETV Bharat / international

Ayman al-Zawahiri: القاعدہ سربراہ ایمن الظواہری کون تھے؟ - کون تھے القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری

امریکہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے عسکریت پسند تنظیم القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری کو ڈرون حملے میں ہلاک کر دیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق الظواہری کو افغانستان میں سی آئی اے کے ڈرون نے مار گرایا۔ al Qaeda leader Ayman al Zawahiri killed in an air strike in Kabul

القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری کون تھے؟

author img

By

Published : Aug 2, 2022, 8:21 AM IST

Updated : Aug 2, 2022, 9:02 AM IST

کابل: امریکی صدر جو بائیڈن نے اعلان کیا کہ امریکا نے کابل میں ایک فضائی حملے میں القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری کو ہلاک کر دیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق الظواہری 31 جولائی کو ایک فضائی حملے میں مارا گیا۔ al Qaeda leader Ayman al Zawahiri killed

القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری 19 جون سنہ 1951 میں مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں پیدا ہوئے۔ وہ متمول و تعلیمی یافتہ گھرانے میں پیدا ہوئے تھے۔ ایمن الظواہری پیشے کے لحاظ سے آنکھوں کے سرجن تھے اور انہوں نے مصر میں عسکریت پسند گروپ اسلامک جہاد کی بنیاد رکھنے میں مدد کی تھی۔ Who was al qaeda leader Ayman Al Zawahiri

طب کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد بھی الظواہری کی سیاسی سرگرمیاں نہیں رکیں۔ انہوں نے سنہ 1974 میں گریجویشن کیا اور چار سال بعد سرجری میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔ ایمن الظواہری کی اسامہ بن لادن سے پہلی ملاقات افغانستان میں سنہ 1985 میں اس وقت ہوئی تھی، جب سوویت یونین کے خلاف افغانستان میں جنگ لڑی جا رہی تھی۔ الظواہری امریکہ کی جانب سے دنیا کے مطلوب ترین افراد کی فہرست میں اسامہ کے بعد دوسرے نمبر پر رہے ہیں، ان کے سر پر ڈھائی کروڑ امریکی ڈالر انعام رکھا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: القاعدہ رہنما ایمن الظواہری امریکی ڈرون حملے میں ہلاک

الظواہری امریکہ کی جانب سے دنیا کے مطلوب ترین افراد کی فہرست میں اسامہ کے بعد دوسرے نمبر پر رہے ہیں، ان کے سر پر ڈھائی کروڑ امریکی ڈالر انعام رکھا گیا تھا۔ الظواہری کو القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کا نائب اور القاعدہ تنظیم کا ٹاپ رہنما سمجھا جاتا تھا۔ الظواہری نے اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد تنظیم کی کمان سنبھالی تھی۔ 2011 میں وہ القاعدہ کا سربراہ بن گئے۔

مصری ڈاکٹر اور سرجن الظواہری نے 11 ستمبر 2001 کو امریکہ میں ہونے والے حملوں میں چار طیاروں کو ہائی جیک کرنے میں مدد کی تجی۔ ان میں دو طیارے ورلڈ ٹریڈ سینٹر (WTC) کے دونوں ٹاورز سے ٹکرا گئے۔ جبکہ تیسرا طیارہ امریکی وزارت دفاع یعنی پینٹاگن سے ٹکرا گیا۔ چوتھا طیارہ شینک ویلے میں ایک کھیت میں گر کر تباہ ہوا۔ اس واقعے میں 3000 لوگ مارے گئے تھے۔ 11 ستمبر کے حملوں کے بعد 2001 کے آخر میں جب امریکی افواج نے افغانستان میں طالبان کی حکومت کا تختہ الٹ دیا تو لادن اور الظواہری دونوں فرار ہو گئے۔ بعد ازاں بن لادن 2011 میں پاکستان میں امریکی افواج کے ہاتھوں مارا گیا۔

Last Updated : Aug 2, 2022, 9:02 AM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.