ETV Bharat / international

Warning of Extremist Violence in America وسط مدتی انتخابات سے قبل امریکہ میں تشدد کا خدشہ

author img

By

Published : Oct 29, 2022, 10:21 PM IST

امریکی وسط مدتی انتخابات سے ٹھیک ایک ہفتہ قبل جمعہ کو ایوان زیریں کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے شوہر پر حملے کے بعد انتخابات سے قبل انتہا پسندوں کی طرف سے تشدد بھڑکانے کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔ Warning of Extremist Violence in America

وسط مدتی انتخابات سے قبل امریکہ میں انتہا پسندانہ تشدد کی وارننگ

واشنگٹن: بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق پال پیلوسی پر حملے کے چند گھنٹے بعد امریکی حکومت نے سکیورٹی فورسز کو ایک انتباہ جاری کیا اور انہیں چوکنا رہنے کو کہا۔ وارننگ میں یہ بھی کہا گیا کہ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے خلاف تشدد ہونے کا خطرہ ہے۔

امریکی محکمہ انصاف نے جمعہ کو کہا کہ پنسلوانیا سے کسی شخص نے فون پر متعدد بار دھمکی دی کہ وہ کانگریس کے ایوان بالا کے ایک نامعلوم رکن کو قتل کر دے گا۔ یہی نہیں، ایک اور دھمکی میں کہا گیا کہ کانگریس کے عملے کا ہی کوئی شخص واشنگٹن میں واقع دفتر میں ہتھیار لیکر آرہا ہے۔

خیال کیا جاتا ہے کہ امریکی انتخابی عمل پر انتخابی رسہ کشی کے پیچھے یہی وجہ ہے، آئندہ انتخابات کے بعد یہ فیصلہ ہو جائے گا کہ اگلے سال ایوان بالا میں ری پبلکن یا ڈیموکریٹس میں سے کس کا پلڑا بھاری ہوگا۔ کون سی پارٹی ہوگی جس کے ہاتھ میں کانگریس ہوگی؟ ریپبلکن نے خبردار کیا ہے کہ ڈیموکریٹس کے صدر جو بائیڈن پر لگام کسنے کا یہ آخری موقع ہے۔ Warning of Extremist Violence in America Ahead of Midterm Elections

دوسری جانب ڈیموکریٹس کا کہنا ہے کہ امریکی جمہوریت پہلے ہی داؤ پر لگی ہوئی ہے کیونکہ 2020 کے صدارتی انتخابات کے بعد بہت سے ریپبلکن امیدواروں نے نتائج کو قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔بی بی سی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایسے حالات میں پورے سال تشدد کے واقعات ہوتے رہے۔ تشدد کے یہ واقعات کسی خاص ریاست میں نہیں بلکہ تقریباً تمام مقامات پر پیش آئے ہیں۔ ایریزونا، واشنگٹن کے مضافاتی علاقے، سیٹل وغیرہ سب میں واقعات ہوئے اور مختلف ریاستوں سے ایوان بالا کے ارکان کو دھمکیاں دینے کے واقعات بھی مسلسل منظر عام پر آئے۔

دریں اثناء امریکی پولیس کی جانب سے ملک میں بڑھتے ہوئے تشدد کے حوالے سے جاری کردہ اعداد و شمار میں واضح ہے کہ 2017 سے کانگریس کے ارکان کے خلاف دھمکیوں کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ سال 2022 کے پہلے تین مہینوں میں اس طرح کے 1800 واقعات ریکارڈ کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : Nancy Pelosi Husband Assaulted امریکی پارلیمنٹ کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے شوہر پر حملہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.