ETV Bharat / international

Uzbekistan SCO Summit ایس سی او سربراہی اجلاس آج سے شروع، سربراہان کے درمیان دوطرفہ ملاقاتیں متوقع

1996 میں تشکیل پانے والا شنگھائی فائیو 2001 میں ازبکستان کی شمولیت کے بعد شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) بن گیا۔ 2017 میں بھارت اور پاکستان کے گروپ میں داخل ہونے اور 2021 میں تہران کو مکمل رکن کے طور پر تسلیم کرنے کے فیصلے کے ساتھ، شنگھائی تعاون تنظیم سب سے بڑی کثیر الجہتی تنظیموں میں سے ایک بن گئی، جس کا عالمی جی ڈی پی کا تقریباً 30 فیصد اور دنیا کی آبادی کا 40 فیصد ہے۔ ازبکستان ایس سی او 2022 کا موجودہ چیئرمین ہے۔ بھارت ایس سی او کا اگلا سربراہ ہوگا۔ Uzbekistan SCO Summit

Uzbekistan SCO summit to commence today
ایس سی او سربراہی اجلاس آج سے شروع
author img

By

Published : Sep 15, 2022, 4:57 PM IST

شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کا 22واں سربراہی اجلاس 15 ستمبر سے ازبکستان کے سمرقند میں کووڈ 19 وبائی امراض کے دو سال بعد شروع ہو رہی ہے۔ یہ سربراہی اجلاس بشکیک میں جون 2019 میں منعقد ہونے والے آخری اجلاس کے بعد پہلا شخصی طور پر مننعقد ہونے والا سمٹ ہوگا، اس سے قبل کووِڈ کی وجہ سے روس اور تاجکستان کی سربراہی میں دو سربراہی اجلاس ورچوئل فارمیٹ میں منعقد ہوئے تھے۔Uzbekistan SCO Summit

شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے رہنما سربراہی اجلاس کے موقع پر دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے، کیونکہ وہ دو سال بعد کووڈ وبائی امراض کی وجہ سے شخصی طور پر ملاقات کر رہے ہیں۔ رہنماؤں سے توقع ہے کہ وہ گزشتہ دو دہائیوں میں تنظیم کی سرگرمیوں کا جائزہ لیں گے اور کثیر جہتی تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ملاقات میں علاقائی اور عالمی اہمیت کے اہم امور پر بھی بات چیت متوقع ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی آج اور جمعہ کو دو دن سربراہی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ توقع ہے کہ وہ سمرقند میں ایس سی او سربراہی اجلاس کے موقع پر روس کے صدر ولادیمیر پوتن اور ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوئیف کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔ پی ایم مودی اور روسی صدر شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے دوران اقوام متحدہ اور جی 20 میں روس بھارت تعاون پر تبادلہ خیال کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

SCO Summit 2022 پی ایم مودی سمرقند میٹنگ کے لیے آج روانہ ہوں گے

SCO summit in Samarkand نریندر مودی کی چینی صدر اور پاکستانی وزیراعظم سے ملاقات متوقع

SCO Summit in Samarkand جن پنگ اور پوتن میٹنگ میں یوکرین پر بات چیت کریں گے، کریملن

ازبکستان سربراہی کانفرنس میں پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی بھی شرکت متوقع ہے۔ ازبکستان ایس سی او 2022 کا موجودہ چیئرمین ہے۔ بھارت ایس سی او کا اگلا سربراہ ہوگا۔

ایس سی او میں اس وقت آٹھ رکن ممالک (چین، بھارت، قزاقستان، کرغزستان، روس، پاکستان، تاجکستان اور ازبکستان)، چار مبصر ریاستیں (افغانستان، بیلاروس، ایران اور منگولیا) جو مکمل رکنیت حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں اور چھ ڈائیلاگ پارٹنرز (آرمینیا، آذربائیجان، کمبوڈیا، نیپال، سری لنکا اور ترکی) پر مشتمل ہیں ۔

1996 میں تشکیل پانے والا شنگھائی فائیو 2001 میں ازبکستان کی شمولیت کے ساتھ شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) بن گیا۔ 2017 میں ہندوستان اور پاکستان کے گروپنگ میں داخل ہونے اور 2021 میں تہران کو مکمل رکن کے طور پر تسلیم کرنے کے فیصلے کے ساتھ، SCO سب سے بڑی کثیر الجہتی تنظیموں میں سے ایک بن گیا، جس کا عالمی جی ڈی پی کا تقریباً 30 فیصد اور دنیا کی آبادی کا 40 فیصد ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.