ETV Bharat / international

US Offer To China امریکہ، چین کو کووِڈ ویکسین مفت دینے کی اپنی پیشکش پر قائم ہے، پیئرے - چین کو کووِڈ ویکسین مفت دینے کی اپنی پیشکش

کرائن جین پیئرے نے کہا کہ چین کو کورونا وائرس کے خلاف لڑائی میں ویکسین اور دیگر مدد کی پیشکش کی ہے اور 'ہم اپنی تجویز پر قائم ہیں۔ دوسری طرف یوروپی یونین نے بھی چین کو کووڈ کی مفت خوراک کی پیشکش کی ہے۔US offers free COVID Caccines to China

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 5, 2023, 10:43 AM IST

واشنگٹن: امریکہ چین کو کووڈ-19 کی ویکسین مفت بھیجنے کی اپنی پیشکش پر قائم ہے، لیکن اس پیشکش کو قبول کرنا چین پر منحصر ہے۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرائن جین پیئرے نے ایک پریس کانفرنس میں کہا 'ہم نے چین کو کووڈ 19 کے خلاف لڑائی میں ویکسین اور دیگر مدد کی پیشکش کی ہے۔ چین نے عوامی طور پر اشارہ کیا ہے کہ وہ اس تجویز کی تعریف کرتے ہیں اور انہیں حمایت کی ضرورت نہیں ہے۔' انہوں نے کہا کہ ہم اپنی تجویز پر قائم رہیں گے لیکن چین کو اس بارے میں فیصلے کےلئے نہیں کہہ سکتے۔US stands by its offer to provide free Covid vaccines to China

دوسری جانب ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ چین میں ویکسینیشن کی موجودہ کوریج ناکافی ہے، اس وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مناسب اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ ادھر یوروپی یونین نے چین کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے مفت ویکسین دینے کا اعلان کیا ہے۔ یوروپی یونین نے چین کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے مفت خوراک کی پیشکش کی ہے، کیونکہ بیجنگ شہر طویل لاک ڈاؤن کو ہٹانے کی تیاری کر رہا ہے۔ یہ اطلاع منگل کو یہاں مقامی اخبار کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں دی گئی۔ چین نے دسمبر میں اعلان کیا تھا کہ وہ لاک ڈاؤن اور کووڈ-19 کے دوران نافذ تمام ضوابط کو واپس لے رہا ہے، جس سے یورپی یونین کو دوسرے ممالک میں کورونا وائرس کے دوبارہ پھیلنے کا اندیشہ پیدا ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Free COVID Vaccines to China یوروپی یونین نے چین کو مفت کووڈ ویکسین دینے کی پیشکش کی

Coronavirus In China چین میں کورونا کی صورتحال پر فکر مند، بائیڈن

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.