ETV Bharat / international

US Sanctions Six Russians امریکہ نے عالمی میگنٹسکی قانون کے تحت چھ روسی شہریوں پر پابندی عائد کی - امریکہ نے روسیوں پر پابندیاں لگائی

امریکی وزارت خزانہ کے مطابق، امریکہ نے روس کے نائب وزیر انصاف اولیگ سویریڈینکو، جج ڈیانا مشچینکو اور جج الیا کوزلوف سمیت چھ شہریوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ America Sanctions Six Russians

امریکہ نے عالمی میگنٹسکی قانون کے تحت چھ روسی شہریوں پر پابندی عائد کی

author img

By

Published : Mar 4, 2023, 12:21 PM IST

واشنگٹن: امریکہ نے حزب اختلاف کے کارکن ولادیمیر کارا مُرزا کے معاملے میں ججوں سمیت چھ روسی شہریوں پر گلوبل میگنٹسکی ایکٹ کے تحت پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ یہ اطلاع امریکہ کی وزارت خزانہ نے دی ہے۔ ایک بیان میں، وزارت نے کہا، "آج وزارت خزانہ کے دفتر برائے غیر ملکی اثاثہ جات کنٹرول (اوایف اے سی) نے ایلینا اناتولیوینا لینسکایا، آندرے اینڈریوچ زاداچن اور ڈینیلا یوریوچ میخیف کو انسانی حقوق کے محافظ، اہم اپوزیشن لیڈر، مصنف اور تاریخ دان ولادیمیر کارا مرزا کے خلاف سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے پابندی لگائی۔ اس کے علاوہ روس کے نائب وزیر انصاف اولیگ سویریڈینکو، جج ڈیانا مشچینکو اور جج الیا کوزلوف پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اکتوبر 2022 سے امریکہ، یورپی یونین، برطانیہ اور کئی دوسرے ممالک نے تقریباً ایک ہزار روسی شہریوں اور کاروباری اداروں پر پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔ جون 2022 میں ہی یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روسی صدر ولادیمیر پوتن اور 200 سے زیادہ روسی حکام پر پابندیاں لگانے والے دو الگ الگ فرمانوں پر دستخط کیے تھے۔ صدر کی پریس سروس نے یہ اطلاع دی تھی۔ اس پابندی کے تحت روس کے ممنوعہ افراد یوکرین میں کسی بھی طرح کی کاروباری سرگرمی کوآپریٹ نہیں کرسکیں گے۔ روس اور یوکرین کے درمیان گزشتہ ایک سال سے جنگ جاری ہے۔ حال ہی میں روس یوکرین جنگ کو ایک سال مکمل ہوا ہے۔ اس کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان کوئی حل نہیں نکل سکا ہے۔ تاہم امریکہ، یورپ سمیت کئی ممالک نے یوکرین کی حمایت کیا ہے جب کہ روس کے خلاف پابندیاں لگائی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: NZ New Sanctions Against Russia نیوزی لینڈ نے 75 روسی شہریوں کے خلاف لگائی پابندیاں

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.