ETV Bharat / international

US on Al Qaeda Leaders امریکہ نے القاعدہ اور طالبان کے چار لیڈروں کو عالمی دہشت گرد قرار دیا - القاعدہ رہنماؤں پر امریکہ کا اعلان

امریکہ نے القاعدہ اور طالبان کے چار لیڈروں کو عالمی دہشت گرد قرار دیا ہے۔ ان چاروں کے نام اسامہ محمود، عاطف یحیٰ غوری، محمد معروف اور قاری امجد ہیں۔ Biden administration on Taliban Leaders

امریکہ نے القاعدہ اور طالبان کے چار لیڈروں کو عالمی دہشت گرد اعلان کیا

author img

By

Published : Dec 2, 2022, 10:01 AM IST

واشنگٹن: امریکہ میں بائیڈن انتظامیہ نے برصغیر میں القاعدہ (اے کیو آئی ایس) کے دو لیڈروں اور افغانستان میں تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دو لیڈروں کو عالمی دہشت گرد قرار دیا ہے۔ وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ایک پریس ریلیز میں یہ اطلاع دی۔ بلنکن نے جمعرات کو اپنے بیان میں کہا کہ ’’گزشتہ روز محکمہ خارجہ نے دو اے کیو آئی ایس اور ٹی ٹی پی کے دو لیڈروں کو ان کے متعلقہ گروپوں میں قائدانہ کردار ادا کرنے کے لیے عالمی دہشت گرد نامزد کیا ہے۔ US designates leaders of Taliban as global terrorists

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ چار افراد اسامہ محمود، عاطف یحیٰ غوری، محمد معروف اور قاری امجد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت افغانستان میں سرگرم القاعدہ اور طالبان دہشت گرد گروپوں سے نمٹنے کے لیے اپنے انسداد دہشت گردی کے آلات استعمال کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: China on Abdul Rehman Makki: عبدالرحمان مکی کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کی تجویز پر چین کا ویٹو

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.