ETV Bharat / international

Israel is not a racist state resolution اسرائیل نسل پرست ریاست نہیں ہے، امریکی کانگریس نے قرارداد منظور کرلی

author img

By

Published : Jul 19, 2023, 9:04 PM IST

امریکی کانگریس نے ایک قرارداد پر ووٹ دیا جس میں کہا گیا تھا کہ اسرائیل ایک نسل پرست ریاست نہیں ہے۔ قرارداد کو 412 سے ووٹوں سے منظور کیا گیا جبکہ 9 اراکین نے مخالفت میں ووٹ دیا۔

US Congress passes resolution saying Israel is not a racist or apartheid state
اسرائیل نسل پرست ریاست نہیں ہے، امریکی کانگریس کی قرارداد منظور کرلی

واشنگٹن: امریکی ایوان نمائندگان نے ایک قرارداد کو بھاری اکثریت سے منظور کیا ہے جس میں یہ کہا گیا ہے کہ اسرائیل نسل پرست ریاست نہیں ہے۔ خبر کے مطابق یہ قرارداد منگل کو 412 سے ووٹوں منظور کی گئی جبکہ 9 اراکین نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ قرار داد ہفتے کے روز کانگریسی پروگریسو کاکس کی سربراہ پرمیلا جے پال کے بیانات کے جواب میں سامنے آئی ہے جنہوں نے اسرائیل کو نسل پرست ریاست قرار دیا تھا۔

پرمیلا جے پال کے بیانات نے دو طرفہ غم و غصے کو جنم دیا تاہم کانگریس کی خاتون رکن نے بعد ازاں معافی مانگ لی اور اس بات پر بھی زور دیا کہ اسرائیل کا نظریہ ایک قوم کے طور پر نسل پرستانہ نہیں ہے بلکہ اسرائیل کی انتہائی دائیں بازو کی حکومت امتیازی اور سراسر نسل پرستانہ پالیسیوں میں مصروف ہے۔ قرارداد میں کہا گیا کہ امریکہ ہمیشہ اسرائیل کا ایک مضبوط ساتھی اور حامی رہے گا۔

فلسطینی حقوق کے حامیوں نے اس اقدام پر غصے کا اظہار کیا اور کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ کانگریس نے بھاری اکثریت سے یہ قرارداد منظور کی جو ایک بار پھر تاریخ کے غلط رخ پر اتر رہی ہے کیونکہ دنیا میں انسانی حقوق کی سرکردہ تنظیموں نے وسیع تحقیق کے بعد اسرائیل کو نسل پرست ریاست قرار دیا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیل پر جو سالانہ کم از کم 3.8 بلین ڈالر امریکی امداد حاصل کرتا ہے ایمنسٹی انٹرنیشنل جیسے انسانی حقوق کے بڑے گروپوں نے فلسطینیوں کے خلاف نسل پرستی کا الزام لگایا ہے۔ ایوان میں ہونے والی بحث میں کئی ارکان نے اسرائیل کی تعریف کی، اسے امریکہ کے ایک لازمی اتحادی کے طور پر پیش کیا اور اس کی حکومت کی پالیسی پر تنقید کو یہود دشمنی قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

اسرائیل نے فلسطینی سرزمین کو جیل میں تبدیل کردیا، اقوام متحدہ

مشی گن سے منتخب ہونے والی ڈیموکریٹک رکن راشدہ طلیب واحد تھیں جنہوں نے ایوان میں اس قرارداد کے خلاف بات کی۔ راشدہ طلیب نے کہا کہ میں کانگریس میں خدمات انجام دینے والی واحد فلسطینی امریکی ہوں اور پورے مغربی کنارے میں میرے خاندان کے افراد ہیں، جسے بہت سے لوگ غیر قانونی طور پر مقبوضہ علاقے کہتے ہیں۔ تھنک ٹینک عرب امریکن انسٹی ٹیوٹ کے صدر جیمز زوگبی نے کہا کہ ایوان کی قرارداد اسرائیل کے بارے میں حقائق کو تبدیل نہیں کرے گی۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.