Missing Girls in US امریکہ میں دو لاپتہ لڑکیوں کی تلاش کے دوران سات لاشیں برآمد ہوئیں - امریکہ میں ایک گھر سے سات لاشیں برآمد
امریکہ میں دو لاپتہ نوعمر لڑکیوں کی تلاش کے دوران ایک گھر سے سات افراد کی لاشیں برآمد ہوئی۔ جس میں سے تین کی شناخت کی جاچکی ہے جبکہ چار کی نہیں کی جاسکی ہے۔ مرنے والوں میں 14 اور 16 سال کی دو لڑکیاں اور ایک سزا یافتہ مجرم جیسی میک فیڈن شامل ہیں۔

ہیوسٹن: جنوبی وسطی امریکی ریاست اوکلاہوما میں دو لاپتہ نوعمر لڑکیوں کی تلاش کے دوران پیر کو ایک گھر سے سات افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ اوکلاہوما کے صوبائی بیورو آف انویسٹی گیشن نے یہ اطلاع دی۔ مقامی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ یہ لاشیں ہینریٹا قصبے کے قریب ایک گھر سے ملی ہیں۔ مرنے والوں میں 14 اور 16 سال کی دو لڑکیاں اور جنسی مجرم جیسی میک فیڈن شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق لاپتہ ہونے والی لڑکیوں کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ 39 سالہ مجرم جیسی میک فیڈن کے ساتھ سفر کر رہی تھیں اور وہ اتوار کی شام سے واپس نہیں آئیں۔ اوکلاہوما اسٹیٹ بیورو آف انویسٹی گیشن کے ترجمان جیرالڈ ڈیوڈسن نے صحافیوں کو بتایا کہ صوبائی طبی معائنہ کار کو متاثرین کی شناخت کرنی ہوگی۔ مقامی میڈیا نے بتایا کہ 39 سالہ میک فیڈن کو 2004 میں فرسٹ ڈگری ریپ کے جرم میں 20 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔اسے اپنی سزا پوری ہونے سے چار سال قبل 2020 میں جیل سے رہا کیا گیا تھا۔ وہ پیر کو جنسی زیادتی کے ایک اور کیس میں جیوری ٹرائل کے لیے عدالت میں پیش نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:
دونوں لڑکیاں، آئیوی ویبسٹر (14) اور برٹنی بریور (16) کو اوکلاہوما سٹی سے تقریباً 90 میل مشرق میں ہینریٹا میں پیر کی صبح 1:30 بجے سے کچھ دیر پہلے دیکھا گیا تھا لیکن اب سات لاشیں ایک ساتھ ملنے کے معاملے کی تفتیش جاری ہے۔ ہلاکتوں کی وجہ اور دیگر چار متاثرین کی ممکنہ شناخت کے بارے میں تفصیلات فوری طور پر دستیاب نہیں ہیں۔