واشنگٹن: امریکہ نے غیر معمولی سیلاب کا سامنا کرنے والے پاکستان کو مزید ایک کروڑ ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے پیر کو کہا کہ انہیں خوراک کی حفاظت کے لئے مزید ایک کروڑ ڈالر کی امداد کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ 'وہ براہ راست پیغام دے رہے ہیں کہ ہم ماضی کی طرح پاکستان کے لیے یہاں موجود ہیں۔' ڈان اخبار کے مطابق بلنکن نے یہ بات پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے دوران کہی۔ کئی معاملات پر اچھی اور وسیع گفتگو ہوئی۔ٖFloods In Pakistan
میٹنگ میں بلنکن نے بھارت کے ساتھ ذمہ دارانہ تعلقات کا نظم کرنے کے سلسلہ میں بھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اتحادیوں نے بھی چین کے بارے میں بات کی اور ہم نے اپنے تعلقات کو گہرا کرنے کے بارے میں بھی سنجیدگی سے بات چیت کی۔ خارجہ سکریٹری بلنکن نے کہا، 'ہم تجارت پر مزید کام کرنے کے لیے پراعتماد ہیں اور پراعتماد ہیں کہ دو طرفہ تعلقات مضبوط ہیں اور مضبوط ہوتے رہیں گے۔' انہوں نے بلاول سے ملاقات میں تعلقات کی بحالی کا عزم کیا۔
ملاقات کے دوران بلنکن نے یہ بھی کہا، 'ہم ایک ایسے وقت میں ملاقات کر رہے ہیں جب پاکستان کا ایک تہائی علاقہ سیلاب سے متاثر ہے۔ ہمارے اندر عجلت اور عزم کا احساس ہے۔ ہم دو طرفہ تعلقات کی تعمیر نو کے منتظر ہیں۔' انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے باہمی خطرات اور دہشت گردی کے خلاف مل کر کام کیا ہے اور افغانستان پر مشترکہ مقاصد کو شیئر کیا ہے۔ پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر ٹیم کے دیگر ارکان کے ہمراہ اتوار کی شام واشنگٹن پہنچے تھے۔
یو این آئی